Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی آئینی عدالت کا سندھ اور خیبر پختونخوا کا عائد کردہ سیس غیر آئینی قرار
    • 3 سال سے کم عرصے پنجاب کے 43 شہر سیف سٹی ہیں:عظمیٰ بخاری
    • این سی سی آئی اے اور قطر کی سائبر سکیورٹی ایجنسی کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا بنائیں شی جن پنگ
    • خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
    • بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
    • روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا:عالمی عدالت انصاف
    • شینژن:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ’چینی صدرشی جن پنگ اورروسی صدرولادیمیرپیوٹن ملاقات کررہے ہیں۔
    • چین میں ٹرمپ سے ملاقات کے دوران روسی صدر کا نیوکلیئر بریف کیس توجہ کا مرکز بن گیا
    • بلوچستان میں امن پائیدار ترقی کیلیے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار فیلڈ مارشل
    • تربت: چیف آف ڈیفنس فورسز ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر یادگار شہداء پر پھول چڑھا رہے ہیں۔
    • جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
    • آصف علی زرداری سے شہباز شریف کی ملاقات صدر وزیر اعظم کا تمام معاملات کا حل مشاورت سے نکالنے پر اتفاق
    • آصف زرداری’ شہبازشر یف ملاقات’ حکومتی اتحاد ٹوٹنے سے بچ گیا
    • اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہبازشریف ایوان صدر میں ملاقات کررہے ہیں۔
    • سلامتی کونسل ‘ عالمی غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے قرارداد منظور
    • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی ملتوی بلاول نے دورے کی دعوت دی تھی: ذرائع
    • اسرائیل :یہودیوں کا مسجد پر حملہ’ آگ بھڑک اٹھی
    • جاری راولپنڈی
    • بنوں میں نامعلوم افرادکے تشددسے پولیس اہلکار جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

    By Khabrain Newsنومبر 20, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(این این آئی) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد مارے گئے جبکہ صدر مملکت آصف علی زر داری اور وزیر اعظم شہبازشریف نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 22 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ضلع ٹانک میں ایک اور جھڑپ کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا وژن عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کا عزم برقرار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔ دریں اثناء ۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں مختلف کارروائیوں کے دوران خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے بیان میں خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتن الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتن الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندی سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کاوشیں جاری رہیں گی۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فتن الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔شہباز شریف نے کہاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔ دریںاثناء وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ مثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے 22 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ علاوہ ازیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 22 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور جرات کو سراہا ہے۔ گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنة الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

     

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      وفاقی آئینی عدالت کا سندھ اور خیبر پختونخوا کا عائد کردہ سیس غیر آئینی قرار

      3 سال سے کم عرصے پنجاب کے 43 شہر سیف سٹی ہیں:عظمیٰ بخاری

      این سی سی آئی اے اور قطر کی سائبر سکیورٹی ایجنسی کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.