واشنگٹن،تل ابیب(این این آئی) اسرائیلی انٹیلی جنس اور فوجی حکام نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف یکطرفہ فوجی کارروائی کی کوشش نہ کی جائے کیونکہ اس اقدام سے خطے میں کئی محاذوں پر بیک وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی عسکری حکام کا یہ انتباہ وزیراعظم نیتن یاہو اور موساد کے سربراہ رومن گوفمین کے اس اندازے سے مختلف ہے جس کے تحت ایران کے خلاف فوجی کارروائی تین سے پانچ روز میں مکمل کی جا سکتی ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن رہنما آویگدور لائبرمین نے بھی ایران پر حملے کی مخالفت کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حالات میں حملے کا کوئی جواز نہیں اور اگر ایسا فیصلہ کیا گیا تو اس کے پیچھے سیاسی محرکات ہوں گے۔ حکام نے کہا کہ نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جلد از جلد فوجی کارروائی کے لیے زور دے رہے ہیں تاہم واشنگٹن نے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا۔سابق امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کم از کم 2027ء تک جاری رہے گی جبکہ حکمتِ عملی کے مطابق اس کے 2028ء یا2029ء تک پھیلنے کا بھی امکان موجود ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں مارک ایسپر نے کہا کہ اس تصادم کا فیصلہ کن نتیجہ اختیار کی گئی حکمتِ عملی پر منحصر ہے اور مقررہ اہداف کے حصول میں طویل وقت درکار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ناکہ بندی کے لیے صبر آزما اور منظم بین الاقوامی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے جس کے اثرات ایران میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں گراوٹ کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں تاہم فوری نتائج کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ سابق وزیرِ دفاع نے کہا کہ امریکا میں حالیہ وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد وائٹ ہاس کو داخلی اور خارجہ پالیسی کے فیصلوں میں نئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں نئے سال کے بعد فوجی حملوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جھکا ؤایران کے خلاف فوجی کارروائی کی جانب ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار پیشہ ورانہ طور پر باتوں میں الجھانے کے ماہر ہیں جبکہ ایرانی حکام ہر وقت باتیں کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتے۔ امریکی صدر نے ایرانی حکام کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایرانی آئل ٹینکرز امریکی ناکہ بندی کو آزمانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے تمام ایرانی آئل ٹینکرز سمندر کی تہہ میں پہنچ جائیں گے اور ان کا بھی ایرانی بحریہ جیسا انجام ہوگا۔
حملہ خطرناک
