اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایران نے امریکا سے کئی دہائیوں پر محیط اقدامات کے ازالے کے لیے 290 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی عدلیہ کے مرکز برائے وکلا کے سربراہ حسن عبداللہیان پور نے سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو میں بتایا کہ ملکی عدالتوں نے امریکا کے خلاف مقدمات کے فیصلے سنا دیے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی عدالتوں نے جنگ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر امریکا کو مجموعی طور پر 290 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔حسن عبداللہیان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہرجانہ صرف حالیہ جنگ سے متعلق نہیں بلکہ کئی دہائیوں پر محیط امریکی اقدامات کا احاطہ کرتا ہے۔ان کے بقول مشرقِ وسطی میں موجودہ جنگ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی۔حسن عبداللہیان نے بتایا کہ اپنی سرزمین امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے پر خلیجی عرب ممالک کے خلاف بھی متعدد مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ جون میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں ایران کی تعمیرِ نو اور اقتصادی ترقی کے لیے 300 ارب ڈالر کا منصوبہ تیار کرنے کی شق بھی شامل تھی۔تاہم ایرانی عدالتوں کے ان فیصلوں پر امریکا کی جانب سے ادائیگی یا عمل درآمد کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
ہرجانہ
بریکنگ نیوز
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی
- جنگ میں جانی و مالی نقصان؛ ایران نےامریکا سے 290 ارب ڈالر ہرجانہ مانگ لیا
- زیر سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کی مرمت 6 دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان
- وزیراعظم کا دورہ ماسکو ‘پاک روس 16معا ہدوں پر دستخط متوقع
- اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف پی ایم اپنا گھر پروگرام سے مستفید ہونے والے شہریوں سے مل رہے ہیں۔
- ہمیشہ اپنا منہ اور سینہ کھلا رکھا آپ اپنی فکر کریں: رانا ثناء اللہ
- پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
- ویسٹ میں پولیس مقابلہ ایک زخمی سمیت د ڈاکو گرفتار
- انٹرنیشنل نیٹ ورک فار نیوکلیئر سکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹرز کا 15واں اجلاس 23 تا 26 نومبر اسلام آباد میں ہو گا
- حسن ابدال ، مین بازار تاجروں پر صفائی ٹیکس کے نام پر ہزاروں کے بل عائد
- چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ ، علاقہ سرسید چوک جہانگیر روڈ عوام پانی کو ترس گئے
- ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑی پیشرفت، سٹارٹ اپ خریدنے کے معاہدے کے قریب
- وزیر تجارت سندھ کی فلور مل مالکان کے مسائل آج تک حل کرنیکی یقین دہانی
- بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات’3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
- کراچی’ بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل، کچرا کنڈی سے مقتول کا سر بھی برآمد
- ملک نفرت، انتشار اور ٹکراو کی سیاست کا متحمل نہیں،مبارک آفتاب گل
- جموں میں بھارتی فوجی اہلکارپراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
- گوجرخان فحاشی اڈے پر چھاپہ، کانسٹیبل سمیت چاروں ملزمان کی ضمانتیں مسترد
- پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی اور کسان پریشان
- پاکستانی صنعت کو عالمی رجحانات کے مطابق حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی: اعجا زالرحمان
