Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
    • ویسٹ میں پولیس مقابلہ ایک زخمی سمیت د ڈاکو گرفتار
    • انٹرنیشنل نیٹ ورک فار نیوکلیئر سکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹرز کا 15واں اجلاس 23 تا 26 نومبر اسلام آباد میں ہو گا
    • حسن ابدال ، مین بازار تاجروں پر صفائی ٹیکس کے نام پر ہزاروں کے بل عائد
    • چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ ، علاقہ سرسید چوک جہانگیر روڈ عوام پانی کو ترس گئے
    • ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑی پیشرفت، سٹارٹ اپ خریدنے کے معاہدے کے قریب
    • وزیر تجارت سندھ کی فلور مل مالکان کے مسائل آج تک حل کرنیکی یقین دہانی
    • بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات’3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
    • کراچی’ بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل، کچرا کنڈی سے مقتول کا سر بھی برآمد
    • ملک نفرت، انتشار اور ٹکراو کی سیاست کا متحمل نہیں،مبارک آفتاب گل
    • جموں میں بھارتی فوجی اہلکارپراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
    • گوجرخان فحاشی اڈے پر چھاپہ، کانسٹیبل سمیت چاروں ملزمان کی ضمانتیں مسترد
    • پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی اور کسان پریشان
    • پاکستانی صنعت کو عالمی رجحانات کے مطابق حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی: اعجا زالرحمان
    • وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چکوال، سیاسی، انتظامی حلقوں میں مختلف قیاس ارائیاں
    • فرانس کے بجٹ میں بیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز، اخراجات کم کرنے کا منصوبہ
    • وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ راولپنڈیاستقبال کی تیاریاں مکمل
    • چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کی ہاؤس آف لارڈز لندن میں بین الاقوامی انسانی حقوق سیمینار میں شرکت
    • فتح جنگ:سی ای او ڈسکور ڈاکٹر قیصر رفیق اور آسٹریاپاکستان بزنس کونسل کے صدر شاہد ندیم رانا کو پیرس میں شمع گروپ آف کمپنیز انٹرنیشنل آفس دورہ کے موقع پر سردار ظہور اقبال خان گلدستہ پیش کرتے ہوئے۔
    • نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دیناہمارا مشن: نورین لودھی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حسن ابدال ، مین بازار تاجروں پر صفائی ٹیکس کے نام پر ہزاروں کے بل عائد

    By Khabrain Newsنومبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    حسن ابدال (نمائندہ خبریں ) حسن ابدال کے مین بازار کے تاجروں پر صفائی ٹیکس کے نام پر ہزاروں روپے کے بل عائد کر دیے گئے۔ ستھرا پنجاب اتھارٹی اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے باہمی تعاون سے ماہانہ 500 روپے کے حساب سے
    چھ ماہ کا ٹیکس یکمشت وصول کرنے کے لیے ہر دکاندار کو 3 ہزار روپے کا بل بھجوا دیا گیا، جبکہ دکانوں کے اوپر موجود کمروں اور اسٹورز کو رہائشی قرار دے کر مزید 1800 روپے ٹیکس بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ بعض تاجروں کو دکان اور بالائی منزل کے نام پر مجموعی طور پر 4800 روپے کے بل موصول ہوئے ہیں۔ تاجروں نے اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس اور کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال کے مین بازار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی، کاروباری مندی، بجلی کے بھاری بلوں اور دیگر اخراجات نے کاروبار کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔ کئی دکاندار پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ایسے حالات میں چھ ماہ کا صفائی ٹیکس یکمشت وصول کرنے کے لیے ہزاروں روپے کے بل بھجوانا تاجروں پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔تاجروں کے مطابق ہر دکان کے لیے ماہانہ 500 روپے کے حساب سے چھ ماہ کا 3 ہزار روپے ٹیکس مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دکانوں کے اوپر موجود کمروں اور دیگر جگہوں کو رہائشی ظاہر کرکے مزید 1800 روپے کا بل بھیجا گیا ہے۔ اس طرح بعض دکانداروں کو مجموعی طور پر 4800 روپے ادا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ تاجروں نے اس درجہ بندی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جن دکانوں کی بالائی منزلوں پر صرف سامان رکھنے کے لیے اسٹور یا گودام بنائے گئے ہیں، انہیں رہائشی کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟ ان کا کہنا ہے کہ جہاں کوئی رہائش اختیار نہیں کرتا اور جگہ صرف کاروباری سامان رکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، وہاں رہائشی ٹیکس عائد کرنا قابلِ اعتراض ہے۔تاجروں کا مزید کہنا ہے کہ صفائی ٹیکس وصول کرنے کے باوجود شہر کے بعض محلوں میں ستھرا پنجاب کا عملہ ایک ایک ماہ تک صفائی کے لیے نہیں پہنچتا، جس کے باعث گلیوں میں کوڑا کرکٹ جمع رہتا ہے اور شہریوں کو بدبو اور گندگی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق اگر صفائی کی سہولیات باقاعدگی سے فراہم نہیں کی جا رہیں تو پہلے اس نظام کو بہتر بنایا جائے، پھر ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو شفاف اور منصفانہ بنایا جائے۔تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ دکانوں کے اوپر موجود غیر رہائشی اسٹورز اور گوداموں کو رہائشی تصور کرکے اضافی ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، چھ ماہ کے یکمشت بلوں کے بجائے تاجروں کو مناسب سہولت دی جائے اور صفائی ٹیکس کے عوض باقاعدہ صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈپٹی کمشنر اٹک اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حسن ابدال کے تاجروں کو درپیش اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے، ٹیکس کے نفاذ اور بلوں کی درجہ بندی کی جانچ پڑتال کرائی جائے اور چھوٹے کاروباری طبقے کو غیر ضروری مالی بوجھ سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

      ویسٹ میں پولیس مقابلہ ایک زخمی سمیت د ڈاکو گرفتار

      انٹرنیشنل نیٹ ورک فار نیوکلیئر سکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹرز کا 15واں اجلاس 23 تا 26 نومبر اسلام آباد میں ہو گا

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.