Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فتح جنگ:سی ای او ڈسکور ڈاکٹر قیصر رفیق اور آسٹریاپاکستان بزنس کونسل کے صدر شاہد ندیم رانا کو پیرس میں شمع گروپ آف کمپنیز انٹرنیشنل آفس دورہ کے موقع پر سردار ظہور اقبال خان گلدستہ پیش کرتے ہوئے۔
    • نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دیناہمارا مشن: نورین لودھی
    • امریکی عدالت نے اجیت ڈوول اور سمنت گوئل کو سمن جاری کر دیئے
    • سی ای او ڈسکور اور صدر آسٹریا بزنس کونسل کا پیرس میں شمع گروپ کا دورہ
    • اسلام آباد کی پہلی پیپلز اسمبلی قیام کا فیصلہ، رواں ہفتے باضابطہ اجلاس طلب
    • APPSMAکے عہدیداران کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو راولپنڈی آمد پر خوش آمدید ۔
    • اسلام آبادگروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرر ہے ہیں ۔
    • AC گوجرخان کا ذبح خانے کا دورہ،ناقص انتظامات پر ٹھیکیدار کو شوکاز نوٹس
    • ایپسما عہدیداران کی وزیر اعلی پنجاب کو راولپنڈی آمد پر خوش آمدید
    • سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل کی نئی تعیناتی کے باوجود وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا
    • چکوال ، جرائم میں اضافہ کی بنیادی وجہ ناجائز اسلحہ کی بھر مار،ڈی پی او نوٹس لیں
    • گورنمنٹ جامعہ ہائی اسکول کی بلڈنگ کا کروڑوں کا ملبہ ٹھیکیدار کو دے دیاگیا
    • گوجرخان میں مسلح ڈکیتی، بینک ملازم سے ساڑھے چھ لاکھ لوٹ لیے، فائرنگ بھی کی گئی
    • آل پاکستان گورنر پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل حضرو فٹبال کلب نے جیت لیا
    • فتح خنگ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور آصف علی ملک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کر تے ہوئے۔
    • پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ
    • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، ملک میں امن و امان کیلئے نئے صوبوں کے قیام پر تبادلہ خیال
    • پاکستان میںایچ آئی وی کے نئے انفیکشن میں200 فیصد اضافہ ،3ہزار 900 بچے متاثر
    • سری لنکا سے پاکستان منتقل 56 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ تاخیر کا شکار
    • چین میں رونالڈو کا 7 میٹر بلند مجسمہ نصب مداحوں کا منفرد انداز مین خراج تحسین
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دیناہمارا مشن: نورین لودھی

    By Khabrain Newsنومبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دینا اور انہیں ذمہ دار قیادت کے لیے تیار کرنا ہمارا بنیادی مشن ہے، پرنسپل نورین لودھی برائٹر ہورائزن اسلامک سکول گوجرخان میں شاندار تقریبِ حلف برداری، ووٹنگ کے ذریعے منتخب طلبہ و طالبات نے قیادت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، ماں کے ہاتھوں اعزازی سیشز پہنائے گئے، نقد انعامات بھی تقسیم۔ گوجرخان (بیورو رپورٹ) برائٹر ہورائزن اسلامک سکول گوجرخان میں طلبہ کی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک پروقار اور منفرد تقریبِ حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکول الیکشن کے ذریعے منتخب ہونے والے طلبہ و طالبات نے مختلف عہدوں کا حلف اٹھایا۔ تقریب میں گرلز اور بوائز سیکشنز کے الگ الگ ہیڈ بوائے، ہیڈ گرل، ڈپٹی ہیڈ بوائے، ڈپٹی ہیڈ گرل، ہاس کیپٹنز اور ڈپٹی ہاس کیپٹنز کو ذمہ داریاں سونپی گئیں جبکہ نومنتخب عہدیداران کو اعزازی سیشز بھی پہنائے گئے۔تقریب کی سب سے منفرد اور قابلِ تحسین بات یہ تھی کہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر کسی بیرونی شخصیت کے بجائے منتخب طلبہ و طالبات کی ماں کو مدعو کیا گیا۔ ماں نے اپنے بچوں کو خود اعزازی سیشز پہنائے، جس سے تقریب میں محبت، فخر اور جذبات سے بھرپور خوبصورت لمحات دیکھنے کو ملے۔ اس اقدام کے ذریعے بچوں کی کامیابی میں والدین، بالخصوص ماں کے کردار اور حوصلہ افزائی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر سکول کی پرنسپل میڈم نورین لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں بے پناہ توانائی اور صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان صلاحیتوں کو مثبت، تعمیری اور بامقصد سمت میں استعمال کیا جائے۔ طلبہ کی شخصیت سازی، قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور انہیں ذمہ دار شہری بنانا ادارے کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ انہوں نے نومنتخب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عہدوں کو محض اعزاز نہیں بلکہ خدمت، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا ذریعہ سمجھیں۔سی ای او ایف ایم آر گروپ آف ایجوکیشن فرخ محمود راجہ اور پرنسپل نورین لودھی نے ادارے کے طلبہ کی صلاحیتوں، محنت، اعتماد اور مثبت سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت، خود اعتمادی اور عملی زندگی میں قیادت کی صلاحیتوں کو بھی خصوصی اہمیت دی جاتی رہے گی۔تقریب کے دوران اعزاز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور دیگر طلبہ کو بھی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب ملے۔تعلیمی حلقوں کے لیے یہ تقریب اس اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے کہ سکول کی سطح پر جمہوری انداز میں ووٹنگ کے ذریعے طلبہ کا انتخاب، انہیں قیادت کی ذمہ داریاں سونپنا اور ماں کے ہاتھوں اعزازات سے نوازنا ایک منفرد تعلیمی سرگرمی ہے، جو بچوں میں جمہوری شعور، اعتماد اور احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ برائٹر ہورائزن اسلامک سکول ایف ایم آر گروپ آف ایجوکیشن سے وابستہ ہے، جو گوجرخان میں مختلف تعلیمی اداروں کے ذریعے تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ گروپ کی جانب سے جدید تعلیمی سرگرمیوں اور منفرد روایات کے ذریعے طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فتح جنگ:سی ای او ڈسکور ڈاکٹر قیصر رفیق اور آسٹریاپاکستان بزنس کونسل کے صدر شاہد ندیم رانا کو پیرس میں شمع گروپ آف کمپنیز انٹرنیشنل آفس دورہ کے موقع پر سردار ظہور اقبال خان گلدستہ پیش کرتے ہوئے۔

      امریکی عدالت نے اجیت ڈوول اور سمنت گوئل کو سمن جاری کر دیئے

      سی ای او ڈسکور اور صدر آسٹریا بزنس کونسل کا پیرس میں شمع گروپ کا دورہ

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.