وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ آمد، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کےحکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال، ملاقات میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے بھی بات چیت ، ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ نئے صوبوں کے قیام کا تعلق براہِ راست عوام کی سہولت، بہتر طرزِ حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملکی مستقبل سے ہے۔ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی ایک مؤثر راستہ ہو سکتا ہے۔پاکستان کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز پاکستان کے عام لوگ ہیں۔ آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا تو کل معاف نہیں کرے گا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور کے پی کے میں انسداد دہشتگردی اور قیام امن کیلئے کئے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین اورصوبائی وزیر صنعت چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، ملک میں امن و امان کیلئے نئے صوبوں کے قیام پر تبادلہ خیال

