اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے منتخب اراکین قومی
اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر سمیت صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی ورکرز کو منظر عام پر لایا جائے اور قانون کے مطابق عدالتی دفاع کا حق فراہم کیا جائے ۔ اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے منتخب اراکین قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت اراکین قومی اسمبلی عاطف خان، سلیم الرحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، شہرام خان ترکئی، شہزادہ گستاسپ، محمد نواز خان، آصف خان، علی اصغر خان، ارباب شیر علی، سہیل سلطان، علی خان جدون، ساجد مہمند، شاہ احد،اور بشیر خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت اور جیل میں ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، گورنر راج کے خدشات، صوبے کے مالی و آئینی حقوق اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین عمران خان کو جیل مینوئل اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام قانونی سہولیات فراہم کی جائیں، انہیں فوری طور پر اپنے ذاتی معالج تک رسائی دی جائے اور اہل خانہ، وکلاء اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ عمران خان کی صحت اور سلامتی پر کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری پابندی قابل قبول نہیں۔اجلاس میں علیمہ خان کی تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ شرکاء نے بشریٰ بی بی کی رہائی اور انہیں قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، محمود الرشید، اعجاز چوہدری سمیت تحریک انصاف کے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کے مقدمات میرٹ پر چلانے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور سیاسی انتقامی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر خان، اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد، فضل محمد خان، نسیم شاہ، اقبال آفریدی، زبیر وزیر، صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کی گرفتاریوں اور انہیں منظر عام پر نہ لانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار رہنماؤں اور منتخب نمائندوں کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔
٭٭٭٭٭
بریکنگ نیوز
- فرانس میں مہنگائی’ حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے
- پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
- مونگ پھلی کے باقاعدہ استعمال سے دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونیکا انکشاف
- کرائم کنٹرول کے حوالے سے لاہور کی کارکردگی قابل تحسین:آئی جی پنجاب
- آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پولیس افسران کے اجلاس عام سے خطاب کر رہے ہیں۔
- بھارت،500 کروڑ روپے کے رشوت اسکینڈل میں میونیشنز انڈیا کا اعلیٰ عہدیدار گرفتار
- امریکی عدالت نے اجیت ڈوول اور سمنت گوئل کو سمن جاری کر دیئے
- راولپنڈی:ورکرز گرین مرکزی بیلٹ کو سجانے میں مصروف ہیں۔
- ماڑی پور ‘ ٹرک’ رکشے میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
- انڈونیشیا کی فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی،3 افراد ہلاک،36لاپتہ
- اسلام آباد:دیوہیکل مشینوں کی مدد سے ایکسپریس وے پر کام جاری ہے۔
- مصنوعی ذہانت کے ذریعے ترقی’ طاقت کے نئے مدارج طے کیے جا رہے
- جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ”محفوظ دوا” ایپ کا افتتاح 24 نومبر کو ہوگا
- بنگلا دیش نے بھارت پر ملک میں فسادات بھڑکانے کا الزام عائد کر دیا
- ملتان: بزرگ سٹریٹ وینڈر سنیکس’ بسکٹ اور دیگر کھانے کی اشیاء سجائے گاہکوں کا منتظر ہے۔
- پہلگام واقعہ کے بعد 2,800 گرفتاریاں مودی حکومت کے کشمیر بیانیے کی قلعی کھول رہیں
- ایرانی ریال کی قدر میں معمولی بہتری پاکستانی اوپن مارکیٹ میں مزید کمی
- امریکی چڑیا گھر میں سیاح کی ٹوپی نگلنے سے مشہور دریائی گھوڑا فیونا ہلاک،پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری
- ویسٹ میں پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت د ڈاکو گرفتار
- ملک نفرت، انتشار اور ٹکراو کی سیاست کا متحمل نہیں،مبارک آفتاب گل
