لاہور( این این آئی) استحکام پاکستان پارٹی اقلیتی ونگ کے رہنما مبارک آفتاب گل نے کہاہے کہ ملک نفرت، انتشار اور ٹکراو کی سیاست کا متحمل نہیں ، قا ئد ین استحکام پاکستان پارٹی نے جو وعدے عوام سے کیے تھے ان پر عملی طور پر کام ہو رہا ہے، ملک میں استحکام پاکستان پارٹی نے ہمیشہ ائین، قانون اور جمہوری اقدار کے احترام کی بات کی ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ہماری جماعت کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ پاکستان کو سیاسی استحکام، معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، منشور میں تعلیم، صحت، روزگار، کسانوں کی فلاح، نوجوانوں کے مستقبل اور بلدیاتی نظام کی مضبوطی کو بنیادی ترجیح دی گئی تھی اور آج انہی نکات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کو نفرت، انتشار اور ٹکراو کی سیاست سے نہیں بلکہ مفاہمت، برداشت اور تعمیری سوچ سے آگے لے جایا جا سکتا ہے اور اسی اصول پر ہم قائم ہیں، ہمارے منشور کا ایک اہم حصہ کرپشن سے پاک انتظامیہ، شفاف بلدیاتی نظام اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی ہے، کسانوں کو کھاد، بیج اور پانی کی بروقت فراہمی، تاجروں کو کاروبار دوست ماحول اور نوجوانوں کو ہنر و روزگار دینا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پارٹی قیادت روزانہ کی بنیاد پر تنظیمی امور کا جائزہ لے رہی ہے۔
