نیویارک(این این آئی)عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت کے باعث معیشت، صنعت اور طاقت کے توازن میں نئی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور مختلف ممالک و کمپنیاں اس شعبے میں برتری کے لیے سرگرم ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکنالوجی اور معاشی رپورٹس میں بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت کے ماڈلز، کمپیوٹنگ صلاحیت اور متعلقہ ٹیکنالوجی کے فروغ سے کاروباری نظام اور روزمرہ سرگرمیوں کے طریقے تیزی سے بدل رہے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ جو ممالک اور ادارے ٹیکنالوجی کی تیاری اور جدت میں آگے بڑھ رہے ہیں وہ مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت میں زیادہ مثر کردار ادا کر سکیں گے جبکہ صارف تک محدود رہنے والے اداروں کو نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی مبصرین کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کا شعبہ آئندہ برسوں میں عالمی معیشت اور پالیسی سازی کا مرکزی محور رہے گا۔
