Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ”محفوظ دوا” ایپ کا افتتاح 24 نومبر کو ہوگا
    • بنگلا دیش نے بھارت پر ملک میں فسادات بھڑکانے کا الزام عائد کر دیا
    • ملتان: بزرگ سٹریٹ وینڈر سنیکس’ بسکٹ اور دیگر کھانے کی اشیاء سجائے گاہکوں کا منتظر ہے۔
    • پہلگام واقعہ کے بعد 2,800 گرفتاریاں مودی حکومت کے کشمیر بیانیے کی قلعی کھول رہیں
    • ایرانی ریال کی قدر میں معمولی بہتری پاکستانی اوپن مارکیٹ میں مزید کمی
    • امریکی چڑیا گھر میں سیاح کی ٹوپی نگلنے سے مشہور دریائی گھوڑا فیونا ہلاک،پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری
    • ویسٹ میں پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت د ڈاکو گرفتار
    • ملک نفرت، انتشار اور ٹکراو کی سیاست کا متحمل نہیں،مبارک آفتاب گل
    • عزیز بھٹی پولیس کی کارروائی، 32 من سے زائد چھالیہ برآمد، ملزم گرفتار
    • کراچی:آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کے موقع پر روسی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
    • لاہور:مسافر ٹرین دریائے راوی کے اوپر بنے پل سے گزر رہی ہے۔
    • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1430ٹریفک حادثات 729افراد شدید زخمی
    • کراچی’ بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل، کچرا کنڈی سے مقتول کا سر بھی برآمد
    • پاکستانی صنعت کو عالمی رجحانات کے مطابق حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی: اعجا زالرحمان
    • سفاری پارک میں سفاری رن فیملیفن ریس میں 700 افراد کی شرکت
    • لاہور:شہری بادامی باغ سبزی منڈی سے خریداری میں مصروف ہیں۔
    • ستھرا پنجاب کے تحت صفائی ورکرز کی خدمات کے اعتراض میں اعزازی چیکس کی تقسیم
    • لاڑکانہ:وینڈر سڑک کنارے اپنے سیٹ اپ پر تازہ انجیر فروخت کررہا ہے۔
    • تھانہ سٹی اٹک پولیس کی بروقت کارروائی، 13 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
    • ناسا نے مریخ کی سطح پر نظر آنیوالے پر اسرار منظر کا راز افشا کر دیا، سائنسی وضاحت جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پہلگام واقعہ کے بعد 2,800 گرفتاریاں مودی حکومت کے کشمیر بیانیے کی قلعی کھول رہیں

    By Khabrain Newsنومبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے پولیس کے اعزاز میں صدرِ کی
    تقریب کے دوران کیے گئے دعوے 2014ء سے مودی حکومت کی زیر نگرانی زمینی حقائق کے برعکس بے بنیاد دکھائی دیتے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امیت شاہ نے 2019ء میں دفعہ 370 کی منسوخی کو تحریکِ آزادی دبانے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 35 سال بعد اب کوئی کشمیری نوجوان عسکریت پسندی میں ملوث نہیں رہا اور صرف غیر ملکی افراد ہی باقی ہیں۔تاہم اقوام متحدہ کے ماہرین، فریڈم ہاؤس اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بین الاقوامی رپورٹس میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں 2025ء کے پہلگام حملے کے بعدجس میں 26 شہری ہلاک ہوئے تھے، تقریباً 2,800 گرفتاریاں، پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت من مانیاں نظربندیاں، تشدد اور گھروں کو مسمار کرکے اجتماعی سزا دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔فریڈم ہاؤس کے مطابق شہری آزادیوں پر پابندیاں مزید سخت کی گئی ہیں، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں، 25 کتابوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور وی پی این کے استعمال پر بھی قدغنیں لگائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2012ء سے بھارت میں انٹرنیٹ کی بندش کے تقریباً نصف واقعات مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیش آئے ہیں۔آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) بدستور بھارتی فورسز کو مکمل قانونی استثنیٰ فراہم کر رہا ہے، جبکہ مذہبی جلوسوں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ آزاد میڈیا اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں مسلسل دھمکیوں اور نگرانی کا سامنا ہے۔ترقی کے دعوے بھی زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے، کیونکہ مجموعی بے روزگاری کی شرح 9.4 فیصد جبکہ نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 26.2 فیصد ہے۔اروناچل پردیش میں امیت شاہ نے سیانگ اپر ملٹی پرپز منصوبے کو توانائی، آمدنی اور روزگار کا ذریعہ قرار دیا۔تاہم زمینی صورتحال کے مطابق مجوزہ 11,200 میگاواٹ کے ڈیم سے27 دیہات زیرِ آب آنے، 50 سے زائد دیگر دیہات کے متاثر ہونے اور ڈیڑھ لاکھ تک آدی قبائلی افراد کے بے گھر ہونے کا خطرہ ہے۔سیانگ، اپر سیانگ اور پاسگھاٹ میں اس منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو گرفتاریوں، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی تعیناتی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ صورتحال اس روایتی طرزِ عمل کو ظاہر کرتی ہے جس کے تحت عوام پر بڑے منصوبے مسلط کیے جاتے ہیں اور مذاکرات کے محض رسمی وعدے کیے جاتے ہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ”محفوظ دوا” ایپ کا افتتاح 24 نومبر کو ہوگا

      بنگلا دیش نے بھارت پر ملک میں فسادات بھڑکانے کا الزام عائد کر دیا

      ملتان: بزرگ سٹریٹ وینڈر سنیکس’ بسکٹ اور دیگر کھانے کی اشیاء سجائے گاہکوں کا منتظر ہے۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.