نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے آڈیٹرز نے دفاعی شعبے کے سرکاری اداروں میں بدعنوانی اور رشوت ستانی کے ساتھ ساتھ مقررہ مدت میں معاہدوں کی تکمیل میں ناکامی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہمکمل ادائیگی کے باوجود سامان فراہم نہیں کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) نے دفاعی شعبے کے سرکاری اداروں سے متعلق اپنی رپورٹ نمبر 34 برائے 2025ء پارلیمنٹ میں پیش کی جس میں انکشاف کیا گیا کہ میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کے زیر انتظام بارہ فیکٹریوں میں 4,286 کروڑ روپے مالیت کا ذخیرہ موجود تھا۔اس سے متعلق ایک دوسری آڈٹ رپورٹ نمبر 28 برائے 2025ء میں انکشاف کیا گیا کہ جانچے گئے 72 فیصد معاہدوں کے تحت سامان مقررہ مدت کے اندر فراہم نہیں کیا گیا، حالانکہ آپریشن سندور کے بعد وزارتِ دفاع نے اہم دفاعی سازوسامان کی خریداری کے لیے ای پیـ6 کے تحت تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے مختص کیے تھے۔13 اکتوبر 2026ء کو مرکزی تحقیقاتی ادارے (سی بی آئی) نے میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انیل کمار، ایس ایم پی پی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر پروموٹر آشیش کنسل اور انیل کمار کے بھائی بی ہریش وردھن کو گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاریاں 12 اکتوبر کو مقدمہ درج کیے جانے کے ایک روز بعد عمل میں آئیں۔
