Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرانس میں مہنگائی’ حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے
    • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
    • مونگ پھلی کے باقاعدہ استعمال سے دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونیکا انکشاف
    • کرائم کنٹرول کے حوالے سے لاہور کی کارکردگی قابل تحسین:آئی جی پنجاب
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پولیس افسران کے اجلاس عام سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • بھارت،500 کروڑ روپے کے رشوت اسکینڈل میں میونیشنز انڈیا کا اعلیٰ عہدیدار گرفتار
    • امریکی عدالت نے اجیت ڈوول اور سمنت گوئل کو سمن جاری کر دیئے
    • راولپنڈی:ورکرز گرین مرکزی بیلٹ کو سجانے میں مصروف ہیں۔
    • ماڑی پور ‘ ٹرک’ رکشے میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
    • انڈونیشیا کی فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی،3 افراد ہلاک،36لاپتہ
    • اسلام آباد:دیوہیکل مشینوں کی مدد سے ایکسپریس وے پر کام جاری ہے۔
    • مصنوعی ذہانت کے ذریعے ترقی’ طاقت کے نئے مدارج طے کیے جا رہے
    • جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ”محفوظ دوا” ایپ کا افتتاح 24 نومبر کو ہوگا
    • بنگلا دیش نے بھارت پر ملک میں فسادات بھڑکانے کا الزام عائد کر دیا
    • ملتان: بزرگ سٹریٹ وینڈر سنیکس’ بسکٹ اور دیگر کھانے کی اشیاء سجائے گاہکوں کا منتظر ہے۔
    • پہلگام واقعہ کے بعد 2,800 گرفتاریاں مودی حکومت کے کشمیر بیانیے کی قلعی کھول رہیں
    • ایرانی ریال کی قدر میں معمولی بہتری پاکستانی اوپن مارکیٹ میں مزید کمی
    • امریکی چڑیا گھر میں سیاح کی ٹوپی نگلنے سے مشہور دریائی گھوڑا فیونا ہلاک،پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری
    • ویسٹ میں پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت د ڈاکو گرفتار
    • ملک نفرت، انتشار اور ٹکراو کی سیاست کا متحمل نہیں،مبارک آفتاب گل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرائم کنٹرول کے حوالے سے لاہور کی کارکردگی قابل تحسین:آئی جی پنجاب

    By Khabrain Newsنومبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے، سلامی پیش کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت لاہور پولیس کے افسران کا اجلاس عام منعقد ہوا جس میں سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن افسران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے لاہور پولیس کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور ذیشان رضا نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ لاہور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشنز اور مربوط حکمت عملی کے باعث گزشتہ چار سال سے جرائم کا گراف مسلسل نیچے آیا ہے۔ رواں سال رابری، کار چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں68 فیصد جبکہ سنگین جرائم میں46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہریوں میں احساس تحفظ بڑھا ہے اور لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شمار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور پولیس میں اندراج مقدمات، کیسز کی چالاننگ، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور ویلفیئر کے معاملات میں واضح بہتری آئی ہے۔ منشیات کے خلاف مہم کے دوران 831 کلوگرام آئس، 120 کلوگرام ہیروئن اور 2458 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ گزشتہ پانچ سال کے 10 لاکھ سے زائد زیر التوا چالان مکمل کرکے مقدمات یکسو کیے گئے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ لاہور پورے ملک میں سیاسی، مذہبی، معاشی اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے لاہور ڈسٹرکٹ کی مجموعی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں کوئی نوگو ایریا، انڈر ورلڈ مافیا، گینگ، قبضہ گروپ یا بدمعاشوں کا موجود نہ ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ لاہور کی پولیسنگ ملک بھر میں سب سے مشکل ہے، ایسے میں کرائم برخلاف پراپرٹی اور پرسن میں مسلسل کمی پولیس افسران کی محنت اور ٹیم ورک کی عکاس ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور کو پرامن شہر بنانے میں سی سی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ پولیس، ٹریفک پولیس سمیت تمام پولیس یونٹس نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ لاہور کے ڈی آئی جیز سے لے کر ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن افسران تک تمام فورس نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی قیادت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اسی جذبے اور تندہی سے محنت جاری رکھی جائے۔ لاہور پولیس وزیر اعلی پنجاب اور شہریوں کی توقعات کے مطابق آئندہ بھی کارکردگی کا یہی معیار برقرار رکھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

      مونگ پھلی کے باقاعدہ استعمال سے دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونیکا انکشاف

      آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پولیس افسران کے اجلاس عام سے خطاب کر رہے ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.