راولپنڈی(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ جامعہ ہائی اسکول راولپنڈی کی پرانی بلڈنگ کا ملبہ ،سریا اور دیگر کروڑوں روپے کا سامان ٹھکیدار کو دے دیا گیا ہے۔جبکہ اس سامان کو نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جانا چاہیے تھا،لیکن ذرائع کے مطابق بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ٹھیکیدار اور ایس ڈی او نے پرنسپل طارق مسعود کنڈن کے ساتھ مل کر پرانی بلڈنگ کا ,قیمتی سریا، اور سارا ملبہ پرائیویٹ ٹھیکیدار صدام خان کو دے دیا گیا ہے۔ جبکہ ٹھیکیدار کا موقف ہے کہ اس نے 1 کروڑ روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی ہے، جبکہ قانون کے مطابق سرکاری بلڈنگ کا مٹیریل کسی پرائیویٹ آدمی کو اس طرح نہیں دیا جا سکتا، بلکہ اس کی نیلامی کی جاتی ہے سی او ایجوکیشن نے کام روکنے کا حکم دیا تھا، جس پر پرنسپل نے کام رکوایا تھا، مگر بعد میں ڈسٹرکٹ ڈویژن آفیسر کے حکم پر کام دوبارہ شروع کروا دیا گیا۔ پی سی ون بھی پانچ دن بعد دکھایا گیا۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب، وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم، ڈی سی راولپنڈی اور اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پرنسپل طارق مسعود کنڈن، ٹھیکیدار، ایس ڈی او اور صدام خان کے خلاف کاروائی کی جائے،
