اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم اسلام آباد گروپ نے شہر کی پہلی پیپلز اسمبلی کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے رواں ہفتے اس کا باضابطہ اجلاس طلب کر لیا۔ پیپلز اسمبلی میں مختلف شعبوں کے رہنما شرکت کریں گے اور شہری مسائل کا جائزہ لے کر حکومت کو سفارشات پیش کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ اسلام آباد گروپ کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیاجبکہ اجلاس کی میزبانی اسلام آباد گروپ کے چیف آرگنائزر اور پارلیمنٹیر ینز کمیشن فار ہیومن رائٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر چوہدری شفیق نے کی۔ پیپلز اسمبلی کے اجلاس میں کچی آبادیوں کے مسائل، شہری و دیہی علاقوں میں یکساں سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور کو ترجیح دی جائے گی۔ اجلاس میں کچی آبادیوں میں دہائیوں سے مقیم شہریوں کی بے دخلی اور تعمیرات مسمار کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ بری امام کے مکینوں کو رہائش کے لئے این او سیز جاری کئے گئے اور ان کے نام پر بجلی کے میٹر بھی نصب ہوئے، جبکہ سیدپور کو ماڈل ویلیج کا درجہ دے کر وہاں رہائش پذیر افراد کی فہرست مرتب کی گئی اور انہیں رہائشی حقوق دیے گئے۔ شرکا کے مطابق شہریوں نے اپنی جمع پونجی سے تعمیرات کیں، تاہم اب انہیں متبادل انتظام کے بغیر بے دخل کر دیا گیا۔ اجلاس میں بری امام اور سیدپور کے متاثرین کی مالی معاونت کا مطالبہ کیا گیا۔ شرکا نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ متعلقہ افسران نے انہیں مکمل صورتِ حال سے آگاہ نہیں کیا اور کارروائیوں میں متاثرین کی مشکلات کا مناسب خیال نہیں رکھا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد کو صوبے کا درجہ دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ منتخب عوامی نمائندے شہری مسائل کو مثر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کے حل میں بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ شرکا کا کہنا تھا کہ صوبائی حیثیت اور این ایف سی ایوارڈ میں حصہ ملنے سے دارالحکومت میں عوامی سہولیات اور ترقیاتی ضروریات کے لیے وسائل کی فراہمی بہتر ہو سکے گی۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ اسلام آبا د کی مجوزہ قانون ساز اسمبلی کے باقاعدہ قیام اور انتخاب تک اسلام آبا د گروپ کے زیر اہتمام پیپلز اسمبلی کے باقاعدہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔تاکہ شہریوں کے مسائل کے حل کئے لئے اہک منظم طریقہ سے مشاورت اور بات چیت کو ممکن بنا یا جا سکے ۔
بریکنگ نیوز
- امریکی عدالت نے اجیت ڈوول اور سمنت گوئل کو سمن جاری کر دیئے
- سی ای او ڈسکور اور صدر آسٹریا بزنس کونسل کا پیرس میں شمع گروپ کا دورہ
- اسلام آباد کی پہلی پیپلز اسمبلی قیام کا فیصلہ، رواں ہفتے باضابطہ اجلاس طلب
- APPSMAکے عہدیداران کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو راولپنڈی آمد پر خوش آمدید ۔
- اسلام آبادگروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرر ہے ہیں ۔
- AC گوجرخان کا ذبح خانے کا دورہ،ناقص انتظامات پر ٹھیکیدار کو شوکاز نوٹس
- ایپسما عہدیداران کی وزیر اعلی پنجاب کو راولپنڈی آمد پر خوش آمدید
- سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل کی نئی تعیناتی کے باوجود وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا
- چکوال ، جرائم میں اضافہ کی بنیادی وجہ ناجائز اسلحہ کی بھر مار،ڈی پی او نوٹس لیں
- گورنمنٹ جامعہ ہائی اسکول کی بلڈنگ کا کروڑوں کا ملبہ ٹھیکیدار کو دے دیاگیا
- گوجرخان میں مسلح ڈکیتی، بینک ملازم سے ساڑھے چھ لاکھ لوٹ لیے، فائرنگ بھی کی گئی
- آل پاکستان گورنر پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل حضرو فٹبال کلب نے جیت لیا
- فتح خنگ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور آصف علی ملک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کر تے ہوئے۔
- پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ
- محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، ملک میں امن و امان کیلئے نئے صوبوں کے قیام پر تبادلہ خیال
- پاکستان میںایچ آئی وی کے نئے انفیکشن میں200 فیصد اضافہ ،3ہزار 900 بچے متاثر
- سری لنکا سے پاکستان منتقل 56 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ تاخیر کا شکار
- چین میں رونالڈو کا 7 میٹر بلند مجسمہ نصب مداحوں کا منفرد انداز مین خراج تحسین
- پاکستان میں بجلی نظام کو جدید بنانےکے لیے ایک کروڑ سے زائد سمارٹ میٹر لگانے کا منصوبہ زیر غور
- لاہور’ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان صفائی ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں چیکس تقسیم کررہے ہیں۔
