کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ملزم نے مبینہ طور پر گھر میں سوئے ہوئے اپنے 70 سالہ والد نصیر احمد کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے سر دھڑ سے جدا کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ بعد ازاں مقتول کا سر نارتھ کراچی فور کے چورنگی کے قریب کچرا کنڈی سے برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ نیو کراچی سیکٹر 5 ایم میں تھانہ بلال کالونی کی حدود میں واقع مکان نمبر اے فور میں پیش آیا، جہاں رضوان نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنے والد نصیر احمد کو اس وقت قتل کیا جب وہ گھر میں سو رہے تھے۔ واردات کے بعد مقتول کا سر موقع سے غائب تھا، جس پر پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی تھی۔بعد ازاں اتوار کی صبح نارتھ کراچی فور کے چورنگی کے قریب کچرا کنڈی سے انسانی سر ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سر کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔
بریکنگ نیوز
- وزیر تجارت سندھ کی فلور مل مالکان کے مسائل آج تک حل کرنیکی یقین دہانی
- بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات’3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
- کراچی’ بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل، کچرا کنڈی سے مقتول کا سر بھی برآمد
- ملک نفرت، انتشار اور ٹکراو کی سیاست کا متحمل نہیں،مبارک آفتاب گل
- جموں میں بھارتی فوجی اہلکارپراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
- گوجرخان فحاشی اڈے پر چھاپہ، کانسٹیبل سمیت چاروں ملزمان کی ضمانتیں مسترد
- پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی اور کسان پریشان
- پاکستانی صنعت کو عالمی رجحانات کے مطابق حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی: اعجا زالرحمان
- وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چکوال، سیاسی، انتظامی حلقوں میں مختلف قیاس ارائیاں
- فرانس کے بجٹ میں بیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز، اخراجات کم کرنے کا منصوبہ
- وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ راولپنڈیاستقبال کی تیاریاں مکمل
- چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کی ہاؤس آف لارڈز لندن میں بین الاقوامی انسانی حقوق سیمینار میں شرکت
- فتح جنگ:سی ای او ڈسکور ڈاکٹر قیصر رفیق اور آسٹریاپاکستان بزنس کونسل کے صدر شاہد ندیم رانا کو پیرس میں شمع گروپ آف کمپنیز انٹرنیشنل آفس دورہ کے موقع پر سردار ظہور اقبال خان گلدستہ پیش کرتے ہوئے۔
- نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دیناہمارا مشن: نورین لودھی
- امریکی عدالت نے اجیت ڈوول اور سمنت گوئل کو سمن جاری کر دیئے
- سی ای او ڈسکور اور صدر آسٹریا بزنس کونسل کا پیرس میں شمع گروپ کا دورہ
- اسلام آباد کی پہلی پیپلز اسمبلی قیام کا فیصلہ، رواں ہفتے باضابطہ اجلاس طلب
- APPSMAکے عہدیداران کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو راولپنڈی آمد پر خوش آمدید ۔
- اسلام آبادگروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرر ہے ہیں ۔
- AC گوجرخان کا ذبح خانے کا دورہ،ناقص انتظامات پر ٹھیکیدار کو شوکاز نوٹس
