گوجرخان (بیورو رپورٹ) گوجرخان کے علاقے نگائل عمر خان میں فحاشی کے اڈے پر پولیس چھاپے کے دوران گرفتار تھانہ گوجرخان کے ڈرائیور کانسٹیبل سمیت دو مرد اور دو خواتین کی ضمانتیں عدالت نے مسترد کردیں، چارں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے فحاشی کے اڈے سے متعلق شکایات موصول ہونے پر ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تیمور فیصل، ڈرائیور کانسٹیبل محمد عتیق اور دو خواتین کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق تیمور فیصل مبینہ طور پر اپنے گھر میں فحاشی کا اڈہ چلا رہا تھا اور اپنی اہلیہ سمیت لاہور سے لائی گئی ایک خاتون کو فحاشی کے کاروبار میں استعمال کررہا تھا۔ کارروائی کے دوران خواتین کے قبضے سے 3500 روپے اور دو موبائل فون جبکہ تیمور فیصل کے قبضے سے 1800 روپے اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ پولیس کانسٹیبل محمد عتیق کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور مبینہ غیرقانونی سرگرمی میں موجودگی پر پولیس آرڈر کی دفعہ 155-C بھی شامل کی گئی۔ آج چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئیں، تاہم عدالت نے ضمانتیں مسترد کردیں، جس کے بعد چاروں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- حسن ابدال ، مین بازار تاجروں پر صفائی ٹیکس کے نام پر ہزاروں کے بل عائد
- چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ ، علاقہ سرسید چوک جہانگیر روڈ عوام پانی کو ترس گئے
- ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑی پیشرفت، سٹارٹ اپ خریدنے کے معاہدے کے قریب
- وزیر تجارت سندھ کی فلور مل مالکان کے مسائل آج تک حل کرنیکی یقین دہانی
- بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات’3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
- کراچی’ بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل، کچرا کنڈی سے مقتول کا سر بھی برآمد
- ملک نفرت، انتشار اور ٹکراو کی سیاست کا متحمل نہیں،مبارک آفتاب گل
- جموں میں بھارتی فوجی اہلکارپراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
- گوجرخان فحاشی اڈے پر چھاپہ، کانسٹیبل سمیت چاروں ملزمان کی ضمانتیں مسترد
- پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی اور کسان پریشان
- پاکستانی صنعت کو عالمی رجحانات کے مطابق حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی: اعجا زالرحمان
- وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چکوال، سیاسی، انتظامی حلقوں میں مختلف قیاس ارائیاں
- فرانس کے بجٹ میں بیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز، اخراجات کم کرنے کا منصوبہ
- وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ راولپنڈیاستقبال کی تیاریاں مکمل
- چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کی ہاؤس آف لارڈز لندن میں بین الاقوامی انسانی حقوق سیمینار میں شرکت
- فتح جنگ:سی ای او ڈسکور ڈاکٹر قیصر رفیق اور آسٹریاپاکستان بزنس کونسل کے صدر شاہد ندیم رانا کو پیرس میں شمع گروپ آف کمپنیز انٹرنیشنل آفس دورہ کے موقع پر سردار ظہور اقبال خان گلدستہ پیش کرتے ہوئے۔
- نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دیناہمارا مشن: نورین لودھی
- امریکی عدالت نے اجیت ڈوول اور سمنت گوئل کو سمن جاری کر دیئے
- سی ای او ڈسکور اور صدر آسٹریا بزنس کونسل کا پیرس میں شمع گروپ کا دورہ
- اسلام آباد کی پہلی پیپلز اسمبلی قیام کا فیصلہ، رواں ہفتے باضابطہ اجلاس طلب
