ملتان (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 26نومبرکوملتان کادورہ متوقع ہے۔باخبرذرائع نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ایک روزہ دورے پر 26نومبرکوملتان آئیں گی اوروہاڑی روڈ کا افتتاح کریں گی۔ وہیں موقع پرموجود ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گی۔ اس کے علاوہ سرکٹ ہاؤس میں پارٹی رہنماؤںاورمختلف وفود سے ملاقات کریں گی اور اسی شام واپس لاہور چلی جائیں گی۔
