Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چمپئن شپ جیت لی
    • مسجد آیا صوفیا کے نیچے 1600برس قدیم پراسرار سرنگیں دریافت
    • سونے کی قیمت میں استحکام فی تولہ 4 لاکھ 13 ہزار 800 روپے برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ :74لاکھ روپے کی یکطرفہ ڈگری کالعدم ‘ درخواست گزار کا حق دفاع بحال
    • راولپنڈی،ٹریفک حادثے میں بچ جانیوالا شہری نالہ لئی میں گر کر جاں بحق
    • زیورات کی برآمدات کے لیے فکسڈ ڈالر ریٹس مقرر کرنے کی تجویز
    • سانحہ گل پلازہ کیس،ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
    • گورنر سندھ سے امیر جماعت اسلامی کراچی کی ملاقات، شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال
    • گورنر سندھ سے امیر جماعت اسلامی کراچی کی ملاقات، شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال
    • شمالی کوریا کا نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • مراد علی شاہ صو بہ کے معاملات چلانے میں ناکام’ استعفیٰ دیں : متحدہ
    • سندھ ہائیکورٹ کاسندھ بھر میں زیرِ سماعت قیدیوں کی ویڈیو لنک پر پیشی یقینی بنانیکا حکم
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر علی پرویز ملک فن لینڈ کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • حنا جاوید قتل کیس،86 روز گزرنے کے باوجود چالان جمع نہ ہوا، سی پی او سے جواب طلب
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر مصدق ملک یونیسیف ٹیم کے اراکین سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • جماعت اسلامی کا تحفظات کے باوجود پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان
    • ڈکیٹیاں چوریاں نہ رکیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات گاڑیوں سے محروم
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • اسلام آباد:ایران پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے فدا حسین مالکی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • یورپی یونین کا اسرائیل سے غزہ کی تمام امدادی راہداریاں بلا روک ٹوک کھولنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

    By Khabrain Newsاگست 22, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سندھ کے صوبائی محتسب محمد سہیل راجپوت نے کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں مزید 16 بچوں میں ایچ آئی وی/ایڈز کی تشخیص کے بعد فوری تحقیقات اور اصلاحی اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔

    صوبائی محتسب کی زیر صدارت ہونے والی سماعت میں سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے اعلیٰ حکام، اسپتال انتظامیہ اور متاثرہ بچوں کے والدین نے شرکت کی۔ سماعت کے دوران بچوں کے اہلخانہ نے علاج، ادویات اور اسپتال انتظامیہ سے متعلق مختلف مسائل اور شکایات پیش کیں۔

    متاثرہ خاندانوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپتال میں بعض اوقات ضروری ادویات دستیاب نہیں ہوتیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مناسب تعاون بھی نہیں کیا گیا۔ اہلخانہ نے علاج پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی اور ری ایمبرسمنٹ میں تاخیر کی شکایت بھی کی۔

    صوبائی محتسب محمد سہیل راجپوت نے اسپتال کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طبی اور انتظامی سہولیات کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سندھ انفیکشیئس ڈیزیزز اسپتال سے ماہر ڈاکٹرز کو ضرورت کے مطابق چھ ماہ کے لیے کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں تعینات کرنے کے امکان کا جائزہ لیا جائے، تاکہ متاثرہ بچوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

    صوبائی محتسب نے اسپتال انتظامیہ کو یہ بھی یقینی بنانے کا حکم دیا کہ متاثرہ بچوں کے لیے ضروری ادویات، غذائی سپلیمنٹس اور دیگر بنیادی اشیا کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے۔

    اس کے علاوہ اسپتال کے مالی اور انتظامی معاملات کی مکمل جانچ کے لیے ایک معتبر آڈٹ فرم کا انتخاب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ حکام کو یہ عمل دو ہفتوں کے اندر مکمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

    محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ اسپتال کے انتظامی اور طبی نظام کو بہتر بنانے کے لیے جہاں ضرورت ہو وہاں قابل اور تجربہ کار طبی و انتظامی ماہرین کو تعینات کیا جائے، تاکہ مریضوں کو معیاری علاج اور بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

    سماعت کے دوران متاثرہ بچوں کے خاندانوں کی معاشی مشکلات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ صوبائی محتسب نے ڈائریکٹر جنرل لیبر کو ان کارکنوں کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی جو اپنے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کے دوران ملازمت سے محروم ہوگئے۔

    انہوں نے ان خاندانوں کے لیے معاوضے کی ہدایت بھی کی جن کے بچے انتقال کرچکے ہیں، جبکہ ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گزارنے والے بچوں کے لیے جامع بحالی اور معاونت کی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

    صوبائی محتسب نے متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے ماہر نفسیات کی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کونسلنگ اور نفسیاتی و سماجی معاونت فراہم کی جائے، کیونکہ طویل علاج اور بیماری سے متعلق سماجی دباؤ بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

    انہوں نے ایچ آئی وی/ایڈز سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر خصوصی آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔ مہم میں ایچ آئی وی کی تشخیص، علاج، احتیاطی تدابیر اور بروقت طبی امداد حاصل کرنے کی اہمیت سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔

    سماعت کو دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس دوران تمام فوری اقدامات پر عمل درآمد کریں اور آئندہ سماعت میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔

    صوبائی محتسب کی جانب سے احکامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب متاثرہ بچوں کے خاندان اسپتال میں علاج، ادویات کی دستیابی اور انتظامی سہولیات سے متعلق متعدد مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      لاہور میں وادی سندھ کی تاریخ پر 15ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا آغاز

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.