Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چمپئن شپ جیت لی
    • مسجد آیا صوفیا کے نیچے 1600برس قدیم پراسرار سرنگیں دریافت
    • سونے کی قیمت میں استحکام فی تولہ 4 لاکھ 13 ہزار 800 روپے برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ :74لاکھ روپے کی یکطرفہ ڈگری کالعدم ‘ درخواست گزار کا حق دفاع بحال
    • راولپنڈی،ٹریفک حادثے میں بچ جانیوالا شہری نالہ لئی میں گر کر جاں بحق
    • زیورات کی برآمدات کے لیے فکسڈ ڈالر ریٹس مقرر کرنے کی تجویز
    • سانحہ گل پلازہ کیس،ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
    • گورنر سندھ سے امیر جماعت اسلامی کراچی کی ملاقات، شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال
    • گورنر سندھ سے امیر جماعت اسلامی کراچی کی ملاقات، شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال
    • شمالی کوریا کا نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • مراد علی شاہ صو بہ کے معاملات چلانے میں ناکام’ استعفیٰ دیں : متحدہ
    • سندھ ہائیکورٹ کاسندھ بھر میں زیرِ سماعت قیدیوں کی ویڈیو لنک پر پیشی یقینی بنانیکا حکم
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر علی پرویز ملک فن لینڈ کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • حنا جاوید قتل کیس،86 روز گزرنے کے باوجود چالان جمع نہ ہوا، سی پی او سے جواب طلب
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر مصدق ملک یونیسیف ٹیم کے اراکین سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • جماعت اسلامی کا تحفظات کے باوجود پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان
    • ڈکیٹیاں چوریاں نہ رکیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات گاڑیوں سے محروم
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • اسلام آباد:ایران پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے فدا حسین مالکی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • یورپی یونین کا اسرائیل سے غزہ کی تمام امدادی راہداریاں بلا روک ٹوک کھولنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودی تنصیبات پر حملوں کیلئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرانے میں احتیاط کی جائے، اردوان

    By Daily Khabrainستمبر 26, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیوریارک (ویب ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے الزامات ایران پر عائد کرنے میں احتیاط برتنے کا مطالبہ کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ترک صدر نے کہا کہ ‘میں نہیں سمجھتا کہ ایران پر الزام لگانا صحیح کام ہوگا’۔خیال رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو کی ابقیق اور خریس کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے ہوئے تھے۔ان حملوں کی وجہ سے ریاض کی تیل کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تھا۔اگرچہ یمن کے حوثی باغیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی لیکن ریاض، واشنگٹن اور کئی یورپی حکومتیں کہتی ہیں کہ اس کا ذمہ دار ایران تھا۔اسی معاملے پر ترک صدر نے کہا کہ ‘ہمیں اس حقیقت کو ماننے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کے حملے یمن کے مختلف حصوں سے ہورہے ہیں’۔فاکس نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر ہم سارا بوجھ ایران پر ڈال دیتے ہیں تو یہ صحیح نہیں ہوگا کیونکہ دستیاب شواہد ضروری طور پر اس حقیقت کی جانب اشارہ نہیں کرتے’۔اس موقع پر رجب طیب اردوان نے امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں پر تنقید کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات نے ‘کبھی کوئی چیز حل نہیں کی’۔ماضی میں ترکی نے پابندیوں کو بائی پاس کرتے ہوئے ایران کی مدد سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی مخالفین کی جانب سے الزامات تھے۔رجب طیب اردوان نے فاکس نیوز کو کہا کہ ‘ان الزامات کی آواز فیٹو کے نام سے جانی جانے والی اس دہشت گرد تنظیم کی جانب سے اٹھائی گئی جو جولائی 2016 میں ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے تھی’۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ الزامات غلط سے زیادہ ہیں، یہ تمام فیٹو دہشتگرد تنظیم کی جانب سے کیا جانے والا پروپیگینڈا’ ہے۔خیال رہے کہ ترکی نے اس تحریک کو امریکا میں مقیم فتح اللہ گولن کی ‘فیٹو’ سے تعبیر کیا لیکن تنظیم نے فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ ایک پرامن گروہ ہے جو تعلیم اور اسلام کو فروغ دے رہا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شمالی کوریا کا نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

      یورپی یونین کا اسرائیل سے غزہ کی تمام امدادی راہداریاں بلا روک ٹوک کھولنے کا مطالبہ

      حوثی عسکریت پسندوں کا بحیرہ احمر میں موجود امریکی جنگی بحری جہاز پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعوی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.