لندن (آئی این پی) برطانوی شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی للیبیٹ کے
امریکی لہجے کو برطانوی لہجے میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہوں، میری خواہش ہے کہ بچے برطانوی لب و لہجے میں بات کریں۔شہزادہ ہیری نے گزشتہ روز برطانوی ٹی وی پروگرام دِس مارننگ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دونوں بچوں نے امریکا میں پرورش پانے کے باعث امریکی لہجہ اپنا لیا ہے، اب میں اپنے بچوں کو برطانوی اندازِ گفتگو اپنانے کی ترغیب دے رہا ہوں۔
شہزادہ ہیری اپنے بچوں کے برطانوی لب و لہجے میں بات کرنے کے خواہشمند

