Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بنگلا دیش میں سیاسی کشیدگی کے دوران ہنگامے، چار افراد ہلاک، عمارتیں نذر آتش
    • بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل
    • مولانا فضل الرحمان وکلاء سے خطاب کر رہے ہیں ۔
    • حکومت کا انتخابی اصلاحات کمیٹی میںPTIکو برابر نمائندگی دینے سے انکار
    • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 28 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد سے ملاقات کر رہی ہیں۔
    • فوج کو دشمن کتے مقابلے میں طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان
    • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک
    • ہم سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے مریم نواز
    • یہ یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں
    • پرتگال کے وزیر خارجہ 22 سے 23 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • جیٹ فیول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی سستا ہوگیا
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ضروری اشیاء کی قیمتوں میں توازن لانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • جنگ سے دنہا بھر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں امریکہ ایران تنازع جلد ختم اسحاق ڈار
    • اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس، 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کا فیصلہ
    • کوئٹہ: آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے برآمد ہونیوالی والی موٹرسائیکلیں’اسلحہ وگولہ بارود پڑا ہواہے۔
    • صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دیدی
    • تہران: ایران کی طرف سے جاری کردہ نئے زیرزمین میزائل سٹی کی ویڈیو جس میں پاسداران انقلاب کے کمانڈرانچیف میجرجنرل احمدوحیدی پہلی بار میزائل سٹی کادورہ کررہے ہیں
    • ہمیں جھکانے کا دشمن خواب ہی دیکھتا رہیگا ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دینگے ڈونلڈ ٹرمپ
    • اسلام آباد: صدر زرداری سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ملاقات کررہے ہیں۔
    • ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گئی وزیراعظم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فوج کو دشمن کتے مقابلے میں طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان

    By Khabrain Newsنومبر 22, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور (آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپنے مفادات کے لئے تضادات کی سیاست کی جارہی ہے، ہم فوج کے خلاف نہیں، فوج ہماری دفاعی قوت ہے، فوج کو دشمن کے مقابلے میں طاقت ور دیکھنا چاہتے ہیں، فوج کو اپنے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کہا کہ مجھے دعوت دینے پر میں ہائیکورٹ بار کا مشکور ہوں، یہ اجتماع ملک کے دانشور لوگوں کا اجماع ہے، خواہش ہے ملک کی موجودہ صورت حال پر کچھ معروضات پیش کرنا چاہتا ہوں، پاکستان میں تین قسم کے نظریات کے حامل لوگ پاکستان کی وجود کی تشریح کرتے ہیں، 1973 اسلامی نظریاتی کونسل تشکیل دیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج تک اسلامی نظریاتی کونسل کے کسی ایک سفارش پر قانون سازی نہیں ہوسکی، ہماری معیشیت کہاں کھڑی ہے؟ ہماری برآمدات کی پوزیشن کیا ہے، ڈالر کے مقابلے ہمارے روپے کی قدر کیا ہے؟ آج مہنگائی کی شرح کیا ہے؟ اپنے خطے کے ممالک کے ساتھ موازنہ کیا جائے، آج ہم کہاں کھڑے ہیں؟ اس کا زمہ دار کون ہے؟ سیاست دان کو زمہ دار ٹھرایا جاتا ہے، سیاست دان ایسے گھوڑے پر سوار کیے جاتے ہیں جس کا کنٹرول سیاست دان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے جموریت کا حشر کیا ہے کہ اس ملک میں کون ہے کہ ملکی نظام سے مطمئن ہو، ہم نے لمبا عرصہ صوبوں کے اختیارات کی جنگ لڑی ہے، یا تو ہم نے چار صوبوں کو ایک صوبہ بنایا یا تو ہر صوبے کو پتہ نہیں کتنا تکڑے بنانے کی سوچ رہے ہیں، یہاں کچھ علاقوں سے صوبوں کے مطالبات اٹھے، اس وقت اس طرح مطالبات غداری سمجھی جاتے ہیں آج معلوم نہیں کس طرح صوبوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بات آئی، ہمارے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگائی گئی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر دہشتگردی گورنر راج اور ایمرجنسی کی وجہ سے تو کیا بلوچستان کے حالات ایسے نہیں، معدنی ذخائر کے بل کو بلوچستان نے پاس کیا یہاں پاس نہیں ہوا، بلوچستان میں اس لئے گورنر راج نہیں لگا، ماضی میں ہم نے کہاں فاٹا کے پرانے حیثیت میں جوں کا توں رکھنا یا کیپی میں ہی رکھنے اس کا فیصلہ وہاں کے لوگ کریں، مجھے اس وقت براہ رات باجودہ نے کہا کہ مولانا آپ مخالفت کیوں کررہے ہیں ہم پر امریکی دباو ہے، اب دوبارہ فاٹا کو وفاق کے زیر انتظام لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خود براہ راست وفاقی وزرا نے بتایا ہے، انکا خیال تھا کے مولانا خوش ہوگا، سب انہیں فاٹا میں معدنی ذخائر نظر آئے ہیں اس لئے فاٹا کو وفاق کے زیر انتظام کیا جا رہا ہے، فاٹا میں پولیٹکل ایجنٹ کا نظام واپس لایا جا رہا ہے، ہمارے قبائلی علاقوں میں ہفتے اور اتوار کو کرفیو لگتی ہے، ان دو دنوں میں ہمارے قیمتیں اثاثے لیکر جاتے ہیں، آج کوئی دہشتگردی صوبے میں نہیں؟ مکمل امن و امان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امن و امان ہے تبھی۔ہماری سیکورٹی واپس لے لی گئی، اپنے مفادات کے لئے تضادات کی سیاست کی جارہی ہے، ہم صوبوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں، اپنے ایجنڈے کو تکمیل دینے کے لئے جعلی اسمبلیاں بنائی جارہی ہے، ہم فوج کے خلاف نہیں ،فوج ہماری دفاعی قوت ہے، فوج کو دشمن کے مقابلے میں طاقت ور دیکھنا چاہیتے ہیں، فوج کو اپنیمقابلے میں طاقت ور نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت تمام مسائل کا حل شفاف الیکشن میں ہے، شفاف الیکشن وقت کی ضرورت ہے، اس وقت تمام مسائل کا حل شفاف الیکشن ہے،عمرے سے آیا تو پی ٹی آئی کا دفد ملا، ادھر سے پی ٹی آئی مارچ شروع ہوا حکومت نے کہا اسلام آباد آنے نہیں دیں گے، حکومت نے مداخلت کا کہا، کال آئی کہ وزیراعظم نے کھانے پر بلایا، میں نے کہا میرے ساتھ ٹیم آئے گی ہم گئے،تفصیلی گفتگو ہوئی، ہم نے پی ٹی آئی مطالبات سامنے رکھے انکا نکتہ نظر بھی سمجھا، پی ٹی آئی کو احوال بتایا انہوں نے کہا ہمارے مطالبات ماننے جائیں ہم لانگ مارچ ختم کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نماز کے وقت گیا ،مجھے کہا گیا کہ کابینہ نے کہا کہ ہر صورت گورنر راج لگنا چاہیں، جو کابینہ لکڑیوں کے سہارے چلے کیا اس میں ہمت ہے کہ وہ یہ جواب دیں، ایسے حکومت کا کیا کہوں کہ کمٹمنٹ کے باجود ایسا کریں، اب تک موجودہ حکومت کی دہشتگردی سے متعلق کیا کارکردگی ہے، وزیراعظم آج آپ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور پنجاب میں ان کے لوگ بھی رہا کروارہے ہیں۔

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل

      مولانا فضل الرحمان وکلاء سے خطاب کر رہے ہیں ۔

      حکومت کا انتخابی اصلاحات کمیٹی میںPTIکو برابر نمائندگی دینے سے انکار

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.