اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں ملک میں اشیائے خورونوش کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کا جائزہ لیا گیا اور مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر اور مارکیٹ میں اس کی فراہمی کے نظام کا جائزہ لیا گیا تاکہ ملک بھر میں گندم کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔اس موقع پر مناسب قیمتوں پر گندم کے وافر ذخائر برقرار رکھنے کے لیے ضرورت پڑنے پر گندم درآمد کرنے کے امکان پر بھی غور کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے زور دیا کہ تمام متعلقہ سرکاری ادارے، بالخصوص صوبائی محکمے، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک بھر میں قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مثر اقدامات کریں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور باہمی تعاون برقرار رکھا جائے اور مصنوعی قلت یا قیمتوں میں غیر ضروری اتار چڑھا روکنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔بیان کے مطابق اجلاس میں مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- جیٹ فیول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی سستا ہوگیا
- نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ضروری اشیاء کی قیمتوں میں توازن لانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- جنگ سے دنہا بھر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں امریکہ ایران تنازع جلد ختم اسحاق ڈار
- اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس، 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کا فیصلہ
- کوئٹہ: آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے برآمد ہونیوالی والی موٹرسائیکلیں’اسلحہ وگولہ بارود پڑا ہواہے۔
- صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دیدی
- تہران: ایران کی طرف سے جاری کردہ نئے زیرزمین میزائل سٹی کی ویڈیو جس میں پاسداران انقلاب کے کمانڈرانچیف میجرجنرل احمدوحیدی پہلی بار میزائل سٹی کادورہ کررہے ہیں
- ہمیں جھکانے کا دشمن خواب ہی دیکھتا رہیگا ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دینگے ڈونلڈ ٹرمپ
- اسلام آباد: صدر زرداری سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ملاقات کررہے ہیں۔
- ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گئی وزیراعظم
- 2027 دی کانومسٹ کی پیشن گوئیاں
- رانا ثنا اللہ نے نئے صوبوں کا حل ریفرنڈم ہی قرار دے دیا
- ملاقاتوں کا سیزن صدر آصف علی زرداری سے اسحاق ڈار سردار ایاز صدق کی ملاقات
- محکمہ لیبر حکام کی ملی بھگت رجسٹرڈ فیکٹریوں کمپنیوں میں ہنر مند مزدور ملازمین کیٹیگری تبدیل تنخواہوں سے کٹوتی کا انکشاف
- جی ٹی اے 6 کی لانچ نے انٹرنیٹ ٹریفک کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا
- AIکمپنی کا بڑا کمال ایک ہی دن میں ہزاروں ملازمین کروڑ پتی بن گئے
- برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں
- غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن متعدد اسپیڈ بریکرز ختم کر دیے گئے
- بچوں کا عالمی دن ہمیں ان کے حقوق، تحفظ اور روشن مستقبل کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے:سنیٹر روبینہ خالد
- محمد ہا شم چھینہ کی جانب سے کرپشن مافیا کیخلاف بڑا ایکشن
