لندن (بیوروچیف)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے آج سینٹ جیمز پیلس لندن میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو اپنی سفاراسناد پیش کیں۔اس موقع پر ہائی کمشنر کی اہلیہ محترمہ صائمہ ٹیپو بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کو سفارتی آداب کے مطابق وائس مارشل آف دی ڈپلومیٹک کور کی سربراہی میں شاہی بگھی کے ذریعے لنکاسٹر ہاؤس سے سینٹ جیمز پیلس لے جایا گیا۔
