راولپنڈی(سٹی رپورٹر)صدر بیرونی کے علاقہ میں خاتون پر شوہر کے تشدد اور بال کاٹنے کے واقعہ پر سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا نوٹس،واقعہ کا مقدمہ درج، خاتون پر تشدد میں ملوث شوہر فوری طور پر گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی کے علاقہ میں خاتون پر شوہر کے تشدد اور بال کاٹنے کے واقعہ پر سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے نوٹس لے لیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے خاتون پر تشدد میں ملوث شوہرکو فوری طور پر گرفتارکرلیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق شوہر نے میرے بال کاٹے اور تشدد کیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کاکہناتھاکہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
