لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے لیے نان ڈویلپمنٹ فنڈ کی مد
میں 3 ارب 27 کروڑ روپے جاری کر دئیے ہیں، جنہیں سکولوں کی فلاح و بہبود اور ضروری اخراجات پر خرچ کیا جا سکے گا۔جاری کیے گئے فنڈز کے تحت لاہور اور فیصل آباد کو 13 کروڑ 41 لاکھ روپے، بہاولپور کو 11 کروڑ 49 لاکھ روپے، سیالکوٹ کو 11 کروڑ روپے، ملتان کو 10 کروڑ 54 لاکھ اور 9 کروڑ 43 لاکھ روپے، وہاڑی کو 10 کروڑ روپے، ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 10 کروڑ روپے، جھنگ کو 10 کروڑ روپے، گوجرانوالہ کو 10 کروڑ روپے، گجرات کو 9 کروڑ روپے، شیخوپورہ کو 9 کروڑ روپے، میانوالی کو 8 کروڑ 38 لاکھ روپے، اٹک کو 6 کروڑ 43 لاکھ روپے، نارووال کو 6 کروڑ 11 لاکھ روپے اور حافظ آباد کو 4 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
