اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی خیبر پختونخوا کے پانچ آرڈیننسز اور 12بلوں کی منظوری دیدی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخواہ کے جن 5 آرڈیننس کی منظوری دی ان میں خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس2026(مخصوص اضلاع)، خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026(مخصوص اضلاع کے علاوہ)، خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات،خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن)، خیبر پختونخوا سپیکر ، ڈپٹی سپیکر (تنخواہوں، الائونسز اور مراعات شامل ہیں ۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بارہ بلوں کی بھی منظوری دے دی۔صدرِ مملکت نے جن 12بلوں کی منظوری دی ان میں آرکائیول میٹریل ‘تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول،پاکستان اسٹڈی سینٹرز ، ایریا آف اسٹڈی سینٹرز ،سینٹرز آف ایکسی لینس ، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن،ہائر ایجوکیشن کمیشن ، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ’ نیشنل رحمت للعالمینۖ و خاتم النبیینۖ اتھارٹی،نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی،این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان،صدرِ مملکت نے پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پاکستان ٹورسٹ گائیڈز(ترمیمی بلز 2026 )کی منظوری بھی دے دی۔
