Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یہ یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں
    • پرتگال کے وزیر خارجہ 22 سے 23 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • جیٹ فیول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی سستا ہوگیا
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ضروری اشیاء کی قیمتوں میں توازن لانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • جنگ سے دنہا بھر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں امریکہ ایران تنازع جلد ختم اسحاق ڈار
    • اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس، 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کا فیصلہ
    • کوئٹہ: آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے برآمد ہونیوالی والی موٹرسائیکلیں’اسلحہ وگولہ بارود پڑا ہواہے۔
    • صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دیدی
    • تہران: ایران کی طرف سے جاری کردہ نئے زیرزمین میزائل سٹی کی ویڈیو جس میں پاسداران انقلاب کے کمانڈرانچیف میجرجنرل احمدوحیدی پہلی بار میزائل سٹی کادورہ کررہے ہیں
    • ہمیں جھکانے کا دشمن خواب ہی دیکھتا رہیگا ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دینگے ڈونلڈ ٹرمپ
    • اسلام آباد: صدر زرداری سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ملاقات کررہے ہیں۔
    • ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گئی وزیراعظم
    • 2027 دی کانومسٹ کی پیشن گوئیاں
    • رانا ثنا اللہ نے نئے صوبوں کا حل ریفرنڈم ہی قرار دے دیا
    • ملاقاتوں کا سیزن صدر آصف علی زرداری سے اسحاق ڈار سردار ایاز صدق کی ملاقات
    • محکمہ لیبر حکام کی ملی بھگت رجسٹرڈ فیکٹریوں کمپنیوں میں ہنر مند مزدور ملازمین کیٹیگری تبدیل تنخواہوں سے کٹوتی کا انکشاف
    • جی ٹی اے 6 کی لانچ نے انٹرنیٹ ٹریفک کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا
    • AIکمپنی کا بڑا کمال ایک ہی دن میں ہزاروں ملازمین کروڑ پتی بن گئے
    • برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں
    • غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن متعدد اسپیڈ بریکرز ختم کر دیے گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنگ سے دنہا بھر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں امریکہ ایران تنازع جلد ختم اسحاق ڈار

    By Khabrain Newsنومبر 22, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(آئی این پی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کا جلد حل نکل آئے گا۔پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔عالمی نشریاتی ادارے یورو نیوز کو خصوصی انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے اور تمام ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور مساوی حیثیت کا احترام کرتا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا دارو مدار نئی دہلی کے طرز عمل پر ہے۔اسحاق ڈار نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا۔ ان کے مطابق بلاک سیاست اور یک طرفہ اقدامات کامیاب نہیں ہوں گے، اس لیے عالمی سطح پر کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مزید کوششیں کرنا ہوں گی۔امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردار سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جنگ کے پہلے روز پاکستان نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور ایران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کو مشرق وسطی اور خلیجی ممالک کو حملوں کا نشانہ نہ بنانے کا پیغام بھی دیا گیا تھا۔نائب وزیر اعظم کے مطابق کئی دہائیوں بعد امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات میں پاکستان کی موجودگی ممکن ہوئی۔ 10 اور 11 اپریل کو ہونے والے مذاکرات تقریبا 21 گھنٹے جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران متعدد نکات پر پیشرفت ہوئی، تاہم فریقین کے اپنے اپنے موقف اور ترجیحات کے باعث بات چیت آگے نہ بڑھ سکی۔ پاکستان نے کوششیں جاری رکھیں اور بعد میں اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر اتفاق ہوا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ مل کر مشرق وسطی میں امن کے لیے 5 نکاتی اقدام بھی پیش کیا۔ ان کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور دیگر ممالک نے کشیدگی کم کرنے اور تنازع کے حل کے لیے کوششیں کیں۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت یورپی ممالک کے ساتھ بھی رابطے جاری رہے، تاکہ دونوں فریقوں کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کے حل پر آمادہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث توانائی کی فراہمی متاثر ہوئی اور قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ پاکستان میں حکومت کم آمدنی والے طبقات کو پیٹرولیم اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے ریلیف دینے کے لیے سبسڈی فراہم کر رہی ہے، تاہم اس کی بھی ایک حد ہے۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے نیا سیکیورٹی نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق موجودہ حالات اور عالمی معیشت پر جنگ کے اثرات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ممالک مشترکہ طور پر امن و استحکام کے لیے آگے بڑھیں۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا اور چین کے ساتھ بیک وقت تعلقات برقرار رکھ سکتا ہے، دونوں ممالک کے ساتھ شراکت داری ایک دوسرے سے متصادم نہیں۔ پاکستان کے پاس معاشی ترقی کی بڑی صلاحیت موجود ہے، تاہم اس کے لیے معاشی پالیسیوں میں تسلسل اور اصلاحات ضروری ہیں۔عالمی نشریاتی ادارے یورو نیوز کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ماضی میں اتار چڑھا آتے رہے ہیں، تاہم موجودہ حکومت امریکا کے ساتھ فعال روابط رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے، جبکہ چین کے ساتھ اس کی 75 سالہ شراکت داری آزمائشوں کے باوجود برقرار رہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکا اور چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو ایک دوسرے سے الگ دیکھتا ہے اور دونوں کے ساتھ تعاون جاری رکھ سکتا ہے۔ ان کے مطابق دنیا کو امن اور معاشی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ اقوام متحدہ، عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ سمیت عالمی اداروں میں اصلاحات بھی ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی سفارتکاری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ پاکستان کو عالمی سطح پر اپنے معاشی مفادات کے فروغ، سرمایہ کاری کے حصول اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔پاکستان کی معاشی صلاحیت سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں معدنی وسائل اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے تیسرے اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں 16 ممالک نے شرکت کی۔ ان کے مطابق پاکستان کے معدنی وسائل کی مجموعی صلاحیت تقریبا 130 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے، جبکہ نایاب معدنیات کے امکانات 6 سے 10 کھرب ڈالر تک ہوسکتے ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے پاکستان کے قرضوں کے تناسب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت میں پائیداری کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے امریکا، برطانیہ اور جاپان کے قرضوں کے تناسب کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان کو اپنی معاشی صلاحیت بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو ماضی میں متعدد معاشی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم 2013 سے 2017 کے دوران معاشی اشاریوں میں بہتری آئی اور شرح نمو 6.3 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ مہنگائی 3.2 فیصد اور پالیسی ریٹ 5.25 فیصد رہا۔انہوں نے معاشی مشکلات کی ایک بڑی وجہ پالیسیوں میں عدم تسلسل کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چارٹر آف اکانومی کی ضرورت ہے، تاکہ حکومتوں کی تبدیلی کے باوجود معاشی پالیسیوں کو برقرار رکھا جاسکے۔ ان کے مطابق یہ اصلاحات عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہوں گی۔یورو نیوز کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے کے تحت پاکستان میں تقریبا 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ اب دونوں ممالک سی پیک کے دوسرے مرحلے، سی پیک2 میں داخل ہوچکے ہیں، جس کے تحت اقتصادی تعاون کو نئے شعبوں تک وسعت دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ نئے مرحلے میں ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، زراعت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ اسحاق ڈار کے مطابق یہ تعاون پاکستان کی اقتصادی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہوسکتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان کو مستحکم، معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال دیکھنا نہیں چاہتا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ سال افغانستان کے متعدد دورے کیے اور افغان قیادت سے تجارت، معیشت، مہاجرین اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی۔ پاکستان کا افغانستان سے بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک، بالخصوص پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی سے متعلق شواہد عالمی اداروں کے ساتھ بھی شیئر کیے ہیں اور افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے قابل تصدیق عملی اقدامات ضروری ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ سے زائد انسانی جانیں اور تقریبا 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کرچکا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ اس کا انحصار بھارت پر ہے۔ انہوں نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان اقدامات کو مسترد کرتا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے۔اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اس معاہدے میں کسی یک طرفہ تبدیلی کو قبول نہیں کرسکتا۔ ان کے مطابق معاہدے میں تنازعات کے حل کے لیے باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے اور متعلقہ عالمی ثالثی ادارے نے بھی معاہدے کی حیثیت برقرار رہنے سے متعلق فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقریبا 26 کروڑ آبادی کی روزی روٹی، زراعت اور غذائی تحفظ کا انحصار پانی پر ہے، اس لیے پاکستان اپنے آبی حقوق سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔ اسحاق ڈار کے مطابق پانی کو سیاسی دبا کے لیے استعمال کرنا مناسب نہیں اور معاہدے کی پاسداری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      یہ یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں

      پرتگال کے وزیر خارجہ 22 سے 23 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

      جیٹ فیول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی سستا ہوگیا

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.