اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کے اعلان کے بعد ابتدائی طور پر 10 ارب روپے صوبائی حکومت کو جاری کر دئیے گئے۔دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع کے لئے 96 ارب 97 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ صوبے کے دیگر 25 اضلاع کیلئے 63 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ باقی صفحہ 4بقیہ نمبر 2 روپے رکھنے کی تجویز ہے۔12 مخصوص اضلاع میں مجموعی طور پر 430 ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا جن میں 7 خصوصی منصوبوں پر 19 ارب 27 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جبکہ 423 منصوبوں کے لئے 77 ارب 70 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ان اضلاع میں 100 روزہ اور 180 روزہ ترقیاتی منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔ترقیاتی پیکج کے تحت امن و امان کے 62 منصوبوں پر 39 ارب 19 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔دستاویزات کے مطابق صحت کے شعبے کے 41 منصوبوں کے لئے 3 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ مخصوص اضلاع میں تعلیم کے 72 منصوبوں پر 12 ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔باجوڑ، کرم اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دانش اسکول قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 70 اسکولوں کی مرمت اور اپ گریڈیشن جبکہ 409 اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔مخصوص اضلاع میں سڑکوں کی بہتری کے 32 منصوبوں کیلئے 12 ارب 70 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، ترقیاتی پیکج میں ٹل پاراچنار روڈ اور گومل زام ڈیم کے منصوبے بھی شامل ہیں۔اسی طرح 88 مقامات پر پانی کی فراہمی کی اسکیموں کو سولرائز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔زرعی شعبے میں بھی خصوصی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جن کے تحت 100 طلبہ کو چین میں زرعی تعلیم کے لیے اسکالرشپس دی جائیں گی۔دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 219 ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی:آر ایم سی ورکرز پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا پورٹریٹ لیاقت سپورٹس کمپلیکس کے بیرونی حصے پر لگانے کیلئے لے جارہے ہیں۔
- رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ پاکستانی شاہینوں نے بھارت اے کو دھول چٹا دی
- وزیراعظم کا 160 ارب ترقیاتی پیکج خیبر پختونخوا 10 ارب روپے جاری
- بیروزگار کیلئے بڑی خوشخبری پاکساتن اور لیبیا میں افرادی قوت کے معاملات 10 سال بعد بحال
- ایک دن کے دوران پنجاب بھر میں 1542 ٹریفک حادثات 812 افراد زخمی
- چونیاں، زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق
- بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل
- زمین پر انٹرنیٹ کا بحران، آسمان میں وائی فائی کا لائسنسنگ فریم ورک
- پر اعتماد ہوں، جلد بیٹنگ فارمبحال ہوجائے گی: بابر اعظم
- سری لنکا کا حالیہ دورہ اچھی یادوں اور کئی ریکارڈز کیساتھ اختتام پذیر ہوا: محسن نقوی
- ہیری بروک کا شاندار اقدام، زخمی ننھے مداح کو خصوصی تحفہ دے دیا
- رونالڈو 986واں گول کر کے بھی ناپسندیدہ ریکارڈ کے مالک بن گئے
- امام الحق کا انگلش کاونٹی یارکشائر سے معاہدہ ہوگیا
- جوش ہیزل ووڈ کپتان پیٹ کمنز کی حمایت میں سامنے آ گئے
- ایف آئی اے کی کارروائی، 3فیول اسٹیشنز سیل، 4ملزمان گرفتار
- فیصل آباد: محنت کش گدھا گاڑی پرگنجائش سے کئی گنا زیادہ سامان لیے سڑک سے گزر رہا ہے جو حادثہ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
- عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت
- منال نے ایمن خان کی حمایتکر دی، تنقید کرنیوالوں کو جواب
- ماڈل واداکارہ روما مائیکل اور شان بیگ کی مایوں تقریب، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
- مشہور گلوکار کی پراسرار موت، 13 روز لاپتا رہنے کے بعد لاش برآمد
