واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سابق جج ناوی پلے کو نوبیل امن انعام ملنے کے چند گھنٹے بعد عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعے کو پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت کو ایک بے قابو ادارہ قرار دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کا مقصد عدالت کے وسائل محدود کرکے اس کی کارروائیوں کو متاثر کرنا ہے۔ عدالت کو امریکی شہریوں کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اتحادی ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عدالت کو لگام دیں بصورت دیگر پابندیوں میں مزید سختی کی جاسکتی ہے۔امریکی پابندیاں عموما امریکی کمپنیوں کو متعلقہ ادارے کے ساتھ کاروبار سے روکتی ہیں جس کے نتیجے میں بینکنگ، بیمہ اور سافٹ ویئر کی سہولتیں متاثر ہوسکتی ہیں۔تاہم امریکی محکمہ خزانہ نے ان پابندیوں سے ٹیلی مواصلات، سافٹ ویئر، پنشن ادائیگیوں اور زیر حراست افراد سے متعلق بعض لین دین کے لیے استثنا بھی جاری کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پر عائد ان پابندیوں کے تحت عدالت کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔عالمی فوجداری عدالت کی نائب پراسیکیوٹر نزہت شمیم خان نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد بین الاقوامی قانون کی حکمرانی اور ایک آزاد عدالتی ادارے کے کام کو کمزور کرنا ہے۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی فوجداری عدالت میں تحقیقات اور مقدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسے کسی دھونس دھمکی یا پابندیوں سے روکا نہیں جا سکتا۔یاد رہے کہ امریکا طویل عرصے سے عالمی فوجداری عدالت کی مخالفت کرتا رہا ہے خصوصا جب اسرائیلی وزیر اعظم اور وزرا کے وارنٹِ گرفتاری کے اجرا اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کے اقدامات سے متعلق تحقیقات پر سخت تنقید کی تھی۔نوبیل کا امن انعام 2026 کے لیے آج جنوبی افریقی قانون دان ناوی پلے کے نام کا اعلان ہوا ہے جنھوں نے 2003 سے 2008 تک عالمی فوجداری عدالت کے اپیل چیمبر میں جج کے طور پر خدمات انجام دیں۔انھیں امن اور بین الاقوامی قانون کے فروغ کے لیے کوششوں پر 2026 کا نوبیل امن انعام دیا گیا تاہم ٹرمپ کے حامیوں کا اصرار تھا کہ نوبیل امن انعام صدر ٹرمپ کو ملنا چاہیے تھا جنھوں نے دنیا کی 7 جنگیں رکوائی ہیں۔تاہم جب نوبیل کمیٹی نے امن انعام برائے 2026 کے لیے عالمی فوجداری عدالت کی جج کے نام کا اعلان کیا تو امریکیوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر خاتون جج کو امریکا مخالف قرار دیا جا رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان کے عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چمپئن شپ جیت لی
- مسجد آیا صوفیا کے نیچے 1600برس قدیم پراسرار سرنگیں دریافت
- سونے کی قیمت میں استحکام فی تولہ 4 لاکھ 13 ہزار 800 روپے برقرار
- لاہور ہائیکورٹ :74لاکھ روپے کی یکطرفہ ڈگری کالعدم ‘ درخواست گزار کا حق دفاع بحال
- راولپنڈی،ٹریفک حادثے میں بچ جانیوالا شہری نالہ لئی میں گر کر جاں بحق
- زیورات کی برآمدات کے لیے فکسڈ ڈالر ریٹس مقرر کرنے کی تجویز
- سانحہ گل پلازہ کیس،ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- گورنر سندھ سے امیر جماعت اسلامی کراچی کی ملاقات، شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال
- گورنر سندھ سے امیر جماعت اسلامی کراچی کی ملاقات، شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال
- شمالی کوریا کا نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- مراد علی شاہ صو بہ کے معاملات چلانے میں ناکام’ استعفیٰ دیں : متحدہ
- سندھ ہائیکورٹ کاسندھ بھر میں زیرِ سماعت قیدیوں کی ویڈیو لنک پر پیشی یقینی بنانیکا حکم
- اسلام آباد:وفاقی وزیر علی پرویز ملک فن لینڈ کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
- حنا جاوید قتل کیس،86 روز گزرنے کے باوجود چالان جمع نہ ہوا، سی پی او سے جواب طلب
- اسلام آباد:وفاقی وزیر مصدق ملک یونیسیف ٹیم کے اراکین سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- جماعت اسلامی کا تحفظات کے باوجود پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان
- ڈکیٹیاں چوریاں نہ رکیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات گاڑیوں سے محروم
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- اسلام آباد:ایران پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے فدا حسین مالکی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- یورپی یونین کا اسرائیل سے غزہ کی تمام امدادی راہداریاں بلا روک ٹوک کھولنے کا مطالبہ
