اسلام آباد،لاہور(آئی این پی )پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا، لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی ہے۔صوبائی دارالحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں مسلسل پہلے نمبر پر برقرار ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا۔لاہور کے علاقے گلبرگ ٹو میں فضائی آلودگی کا انڈیکس انتہائی تشویشناک سطح 920 تک جا پہنچا، علامہ اقبال ٹان میں اے کیو آئی 700 جبکہ عسکری 10 میں 275 ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب کے دیگر شہروں بہاولپور کا اے کیو آئی 525، گوجرانوالہ میں 435، فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس 415 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سرگودھا میں 404 اور ملتان کا اے کیو آئی 274 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، بارش اور تیز ہوائیں نہ چلنے کے باعث فضائی آلودگی میں کمی کے امکانات معدوم ہیں، موسم خشک رہنے اور ہوا کی رفتار کم ہونے سے لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ کی صورتحال برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔قومی ادارہ صحت نے متعدی بیماریوں میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ہے، موسمی فلو، سانس اور دل کے امراض میں اضافے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کی شدت میں اضافہ اور بلوچستان میں بھی یخ بستہ موسم کا سلسلہ جاری ہے۔اسکردو اور گردونواح میں شدید سردی کی لہر کے باعث شہری علاقوں میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے اور درختوں کے پتوں پر سفیدی چھا گئی ہے۔ کوئٹہ کا درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کی شدت میں اضافہ اور بلوچستان میں بھی یخ بستہ موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکردو اور ملحقہ علاقوں میں سردی بڑھنے سے صبح و شام کے اوقات میں یخ بستہ ہواں اور کم درجہ حرارت کے اثرات نمایاں طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں، جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 6 درجے نیچے گرنے کے بعد درختوں اور پتوں پر جمنے والی سفیدی نے سرد موسم کی شدت کو نمایاں کر دیا ہے۔ملک کے دیگر حصوں میں بھی موسم کی صورتحال سرد تر ہوتی جا رہی ہے اور بیشتر علاقوں میں خشک سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے روزمرہ معمولات اور خاص طور پر سرد موسم سے متاثر ہونے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔بلوچستان میں بھی سردی کی لہر نے زور پکڑ لیا ہے اور مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔کوئٹہ میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں سردی اور خشک موسم کی اس لہر کے پیش نظر شہریوں کی جانب سے سردی سے بچا کے اقدامات اور موسم کی آئندہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند اور حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز کو بند کردیا گیا ۔دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 1 پر مین ٹول پلازہ پشاور سے رشکی تک ٹریفک کیلئے معطل ہے۔ ایم 2 لاہور سے ہرن مینار، ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند کردی گئی ہے۔دوسری جانب فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر ہے۔لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 489 جبکہ 245 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دلی دوسرے نمبر پر ہے۔مزید برآں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 556، بہاولپور میں 463، سرگودھا میں 382 اور ملتان میں 255 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے۔
