ماسکو،کیف (آئی این پی )روس نے یوکرین کے وسطی صنعتی شہر کریوی ریح پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات سالہ بچے اور ایک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 60 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق روسی حملے کے دوران میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس سے شہر میں جانی نقصان ہوا۔دوسری جانب روسی میزائل پولینڈ کی حدود میں بھی گرے، جبکہ ایک مشتبہ جیٹ انجن والا ڈرون بھی پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔خبر رساںادارے کے مطابق نیٹو نے پولینڈ میں روسی میزائل گرنے کے واقعے کو فضائی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ میں روسی میزائل گرنے کے واقعے کو دانستہ حملہ قرار دینے کے بجائے غلطی قرار دیدیا جبکہ پولینڈ کے وزیراعظم پولینڈ ڈونلڈٹسک نے روسی حملے کو دانستہ اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل نیٹو مارک روٹے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیٹو پولینڈ کی سرزمین کے ہر انچ کا دفاع کرے گا، 23 نومبر کو اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اتحادی ممالک دفاعی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔دریں اثنا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا نے کرسمس سے قبل سہ فریقی امن مذاکرات کا اگلا دور منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔
بریکنگ نیوز
- امریکہ نے کرسمس سے قبل سہ فریقی امن مذاکرات کا اگلا دور منعقد کرنے کی تجویز دی ہے: زیلنسکی
- روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں’ ڈرونز سے حملہ’2افراد ہلاک
- حماس ہتھیاروں کو محدود کرنے کے وعدوں کی پاسداری کرے: مصری وزیر خارجہ
- سکردو میں پارہ منفی 6 ‘درختوں پر برف کی سفید تہہ جم گئی
- فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی 11ہویں برسی کل منائی جائے گی
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- حکومتی پالیسیاں گریجویئٹیس میں بیروزگاری کی شرح 32.8 فیصد تک پہنچ گئی
- پاکستان تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی بلاول بھٹو
- ایران نے کیمیائی،حیاتیاتی ہتھیار بنانے کے امریکی الزامات مسترد کر دئیے
- پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پالو رینجل کی پاکستان آمد’اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کرینگے
- سکردو میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری پہاڑوں اوردرختوںپر برف کی سفید تہہ جم گئی
- وزیراعظم شہبازشریف رواں ماہ کے آخر میں روس’ ایران کا دورہ کرینگے
- گورنر راج سے KPمیں امن و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا، طارق فضل
- دسمبر اہم ہے،کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو حمایت کرینگے: مصطفی کمال
- خواجہ آصف کے بلاول سے متعلق ریمار کس ناقابل قبول : پی پی رہنما
- دہشت گردی پر بات شواہد کیساتھ ہو گئی مصدق ملک کی بھارتی میڈیا سے گفتگو
- بلاول گورنر راج کے حق میں قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دیں: پی ٹی آئی
- جے ڈی وینس’ مارکوروبیو ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ہونگے: ٹرمپ
- سہیل آفریدی بابر سلیم سواتی جنید اکبر و گرفتار رہنماوں کو منطر عام پر لایا جائے پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے پی
- پاکستان اور عمان میں معاہدہ پی ایس او کو200ملین ڈالر کا کریڈٹ ملے گا
