اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینیکردار اور وفاقی حکومت کے ساتھ رابطوں کو متنازع نہ بنائے کیونکہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے گورنر کا مضبوط اور بااختیار ہونا ضروری ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے گورنر کو بااختیار بنا رہی ہے اور حالیہ آرڈیننس اس حکومتی عزم کا واضح ثبوت ہیں،صوبے میں دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے گورنر کو مکمل سیاسی حمایت فراہم کی جانی چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کا وفاقی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا آئینی اور انتظامی ضرورت ہے، اسے سیاسی تنازع بنانے کے بجائے صوبے کے امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کا حصہ سمجھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ان کی جماعت اور پیپلزپارٹی کا مشترکہ فیصلہ تھا۔ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے خیبرپختونخوا میں امن و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گورنر اور سکیورٹی ادارے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک صوبے میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔
بریکنگ نیوز
- وزیراعظم شہبازشریف رواں ماہ کے آخر میں روس’ ایران کا دورہ کرینگے
- گورنر راج سے KPمیں امن و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا، طارق فضل
- دسمبر اہم ہے،کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو حمایت کرینگے: مصطفی کمال
- خواجہ آصف کے بلاول سے متعلق ریمار کس ناقابل قبول : پی پی رہنما
- دہشت گردی پر بات شواہد کیساتھ ہو گئی مصدق ملک کی بھارتی میڈیا سے گفتگو
- بلاول گورنر راج کے حق میں قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دیں: پی ٹی آئی
- جے ڈی وینس’ مارکوروبیو ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ہونگے: ٹرمپ
- سہیل آفریدی بابر سلیم سواتی جنید اکبر و گرفتار رہنماوں کو منطر عام پر لایا جائے پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے پی
- پاکستان اور عمان میں معاہدہ پی ایس او کو200ملین ڈالر کا کریڈٹ ملے گا
- پاکستانی کپتان عبدالصمد نے ریفری کی غلطی پکڑ لی ریفری نے غلطی سے بھارت کو ٹاس جیتنے کا حقدار قرار دے دیا۔
- ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میںپاکستا نی کھلا ڑی بھارت سے میچ جیتنے پر خو شی کا اظہار کر رہے ہیں۔
- ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ’ پاکستانی کپتان نے ریفری کی غلطی پکڑ لی
- پنجاب میں امن مذہبی رواداری بین المذ اہب ہم آہنگی کی سر زمین ہے مریم نواز
- راولپنڈی:آر ایم سی ورکرز پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا پورٹریٹ لیاقت سپورٹس کمپلیکس کے بیرونی حصے پر لگانے کیلئے لے جارہے ہیں۔
- رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ پاکستانی شاہینوں نے بھارت اے کو دھول چٹا دی
- وزیراعظم کا 160 ارب ترقیاتی پیکج خیبر پختونخوا 10 ارب روپے جاری
- بیروزگار کیلئے بڑی خوشخبری پاکساتن اور لیبیا میں افرادی قوت کے معاملات 10 سال بعد بحال
- ایک دن کے دوران پنجاب بھر میں 1542 ٹریفک حادثات 812 افراد زخمی
- چونیاں، زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق
- بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل
