لاہور (وقائع نگار خصوصی) کینیا میں مصنوعی خانہ کعبہ، مقام ابراہیم اور حطیم کی تعمیر بارے خبریں میں خبر کی اشاعت کے بعد ملک بھر سے فون کالوں کا تانتا بندھ گیا۔ قارئین اس خبر کی حقیقت بارے معلوم کرتے رہے۔ اکثر قارئین توبہ استغفار کرتے رہے اور کچھ نے اسلامی ممالک کی تنظیم اور مسلمان ملکوں کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور کینیا حکومت کو مسلمانوں کی دل آزاری سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔