لاہور (شوبز ڈیسک)گلوکارہ مسرت نذیرنے گزشتہ روز اپنی 79 ویں سالگرہ منا ئی۔ گلوکاری ہو یا اداکاری ، مسرت نذیر نے دونوں شعبوں میں خود کو منوایا۔ میرا لونگ گواچا نے مسرت نذیر کو گلوکاری کے میدان میں اَمر کر دیا۔ شادی بیاہ کی تقریب ہو اور مسرت نذیر کی آواز نہ گونجے ممکن ہی نہیں۔ ان کی آواز کو روایتی پنجابی ثقافت کی ترجمان کہنا غلط نہ ہوگا۔ مسرت نذیر کو پنجابی فلموں کی مقبول ترین جٹی ہونے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔ مسرت نذیر ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔ نگار اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ جیتنے والی مسرت نذیر نوجوان نسل میں بھی مقبول ہیں۔