تازہ تر ین

’پاکستان مخالف بھارتی بیان‘….چین دیوار بن گیا

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے پاکستان کو دہشتگردی کا منبع قراردینے سے متعلق بھارتی وزیراعظم مودی کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کو کسی ایک مخصوص ملک،مذہب یا نسل سے جوڑنے کے مخالف ہیں، پاکستان ہمارا تمام موسموں کا دوست ہے۔جس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی جدوجہدکی اور بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دنیا کوان قربانیوں کوتسلیم کرنا چاہیے۔ برکس اجلاس میںبھارتی وزیراعظم کی ہرزہ سرائی کے بعد پاکستان کو دہشت گردوں کا گڑھ قرار دینے کے بعد چین پاکستان کے حق میں کھل کر میدان میں آگیا،گزشتہ روز بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کہاکہ چین کی یہ مستقل پالیسی ہے کہ دہشت گردی کو کسی ایک ملک یا مذہب سے جوڑا نہیں جا سکتا۔ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے، چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اس حوالے سے ہماری پالیسی بالکل واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں جو تنظیم یا ملک بھی ملوث ہے اس کیخلاف عالمی برادری کو سنجیدگی سے کام کرنا اورانسداد دہشت گردی اور تمام ملکوں کے تحفظ کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ چین اور پاکستان قریبی دوست ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط سفارتی، معاشی اور سیکیورٹی روابط ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں چین کے پڑوسی ممالک ہیں، دونوں ملکوں کو اپنے مسائل کو مذاکرات سے حل کر ناچاہیئں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain