تازہ تر ین

آسٹریلیا ، نیوزیلینڈ سیریز ٹیم کا اصل امتحان

دبئی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دیگر میچوں میں ٹیم کی جانب سے بہترین کارکردگی کی امید کرتے ہوئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کو اصل امتحان قرار دےدیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ مجھے پوری امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیلے گی اور دوسرے ٹیسٹ میں اپنی کارکردگی کو بہتر کرے گی۔ قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی حالیہ سیریز میں تسلی بخش رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘انگلینڈ میں ٹیم کی کارکردگی بڑی حوصلہ افزا تھی اور یہی جوش کئی سالوں تک طویل کیا جاسکتا ہے۔یاسر شاہ نے ٹیسٹ میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 میچوں میں اپنے کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کیں جو ایشیا کا ریکارڈ ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے بھی تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے بالر بن گئے ہیں۔لیگ اسپنر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں مشترکہ طورپر دوسرے نمبر پر ہیں اور یہ ریکارڈ ٹیسٹ کی تاریخ میں 85 سال کے طویل عرصے بعد برابر ہوا ہے۔ مکی آرتھر نے یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یاسر ایک غیرمعمولی بالر ہیں اور وہ مستقبل میں پاکستان کے چمپیئن بالر ہوں گے۔آرتھر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف آنے والے دورے ٹیم کے لیے حقیقی امتحان ہوں گے لیکن میں ٹیم کے ساتھ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہوں۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ڈیرن براوو کی جرات مندانہ بلے بازی اور بشو کی تباہ کن بالنگ کے باوجود 56 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی ہے۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 21 اکتوبر کو ابوظہبی میں شروع ہوگا اور تیسرے ٹیسٹ کا آغاز 30 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain