تازہ تر ین

اسلام آباد بند نہیں ہوگا ….اہم ترین اعلان سے ہلچل

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے واضح کیا ہے کہ احتجاج کے نام پر حکومت کو لاک اپ نہیں کیا جاسکتا، پانا ما لیکس میں ٹیکس چوری کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں لکھا ¾ عمران خان بتائیں کونسے بلین روپے پکڑے گئے ہیں؟ عمران خان نے شوکت خانم کے چندے کو برٹش ورجن آئی لینڈ میںانویسٹ کیا، کینسر کے علاج کے جمع پیسوں سے آف شور کمپنیاں بنائیں ¾بھارتیوں نے عمران خان کے ڈوبے ہوئے پیسے بھرے تھے، عمران خان کنٹینر سے اتر کر سب باتوں کا جواب دیں ¾ 2 نومبر کی تاریخ بھی الیکشن کمیشن میں پیشی سے بچنے کےلئے رکھی گئی ¾عوام پی ٹی آئی کے جھانسے میں نہیں آئینگے ¾ سپریم کورٹ میں (آج )جمعرات کو سماعت ہے ¾عمران خان کو بھاگنے نہیں دینگے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیرمملکت محمد زبیر اور دانیال عزیز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءمحمد زبیر نے کہا کہ ا حتجاج کے نام پر حکومت کو لاک اپ نہیں کیا جا سکتا ¾عمران خان اداروں کی تضحیک کرتے ہیں،وہ قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔محمد زبیر نے کہاکہ حکومتی دفاتر بند کرنا کسی آئین میں نہیں لکھا ¾1947سے آج تک حکومتی دفاتر بند کرنے کی کوئی مثال نہیں ملتی ہم نے 126دن کے دھرنے میں بھی کچھ نہیں کیا ¾ عمران خان اسلام آباد بند کرنے کو جمہوریت کہتے ہیں ¾ عمران خان نے 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ پاناما معاملے پر حکومت کا ردعمل مثبت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کو خط بھی لکھا ، تمام اقدامات بھی اٹھائے اورعمران خان کو تحقیقات کےلئے مرضی کے افسرکی پیشکش بھی دی تھی ¾ایف بی آر اور متعلقہ محکموں کو بھی خط کھے گئے تھے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان یہ بھی بتائیں کہ کونسے بلین روپے پکڑے گئے ہیں، پاناما لیکس میں ٹیکس چوری کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں لکھا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کا دوہرا معیار قوم کے سامنے آچکا ہے ¾وہ دوبارہ سے 35پنکچر والا بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان صاحب کنٹینر سے اتریں اور جواب دینے آئیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے شوکت خانم کے چندے کو برٹش ورجن آئی لینڈ میںانویسٹ کیاہے،کینسر کے علاج کے جمع پیسوں سے آف شور کمپنیاں بنائی گئیں ¾پاناما میں وزیر اعظم کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں لیکن آپ کے خلاف پکے ثبوت موجود ہیں۔2015کی شوکت خانم کی آڈٹ رپورٹ سامنے آچکی ہے،بھارتیوں نے عمران خان کے ڈوبے ہوئے پیسے بھرے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain