دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ،ڈیرن سیمی کے حق میں پشاورزلمی کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے ہیں،بوم بوم آفریدی نے اس موقع پر کہا ہے کہ آپ چیمپیئن ٹیم کے کپتان ہو تمھارے بورڈ نے تم کو وہ عزت نہیں دی جس کے تم حق دار تھے میں پشاور زلمی کی قیادت آپ کے حوالے کرتا ہوں،شاہد آفریدی کے غیرمتوقع اور اچانک فیصلے نے ڈیرن سیمی کو آبدیدہ ، وہاں موجود سب کو جذباتی کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی پشاورزلمی کی کپتانی سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں،بوم بو م آفریدی کی جگہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کی قیادت کریں گے،پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑیوں میںایون مورگن،وہاب ریاض،شکیب الحسن شامل ہیں۔پاکستان سپرلیگ ، دوسرے ایڈیشن کےلئے نامور کھلاڑی بک گئےڈیرن سیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ میں پشاور زلمی کی قیادت کررہا ہوں۔