تازہ تر ین

عمادٹیسٹ سکواڈمیں شمولیت کاسپنادیکھنے لگے

کراچی (یواین پی) نوجوان قومی آل راو¿نڈر عماد وسیم نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کرکٹر کی طرح ان کا بھی خواب ہے کہ وہ اپنے ملک کیلئے طویل فارمیٹ کی کرکٹ بھی کھیلیں۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ فارمیٹ پر ہی کرکٹر کا اصل امتحان ہوتا ہے اور اس بات کا بھی علم ہو جاتا ہے کہ کھلاڑی ذہنی طور پر کتنا مضبوط ہے اور اسی وجہ سے ہر کھلاڑی کا اہم ترین مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نمائندگی کر سکے۔آل راو¿نڈر کا کہنا تھا کہ وہ جلد بازی میں کچھ نہیں کرنا چاہتے مگر سلیکٹرز، کپتان اور کوچ نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا تو وہ اس پر پورا اترنے کیلئے جان لڑا دیں گے۔ انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ انہیں ٹیسٹ ٹیم کیلئے منتخب نہ ہونے پر قطعی کوئی مایوسی نہیں ہو گی کیونکہ یہ ان کے بس سے باہر معاملہ ہے اور انہیں جس فارمیٹ پر بھی قابل غور سمجھا جائے گا وہ اس میں خود کو منوانے کیلئے سخت محنت کرتے رہیں گے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کرکٹ نہ کھیلنے پر شدید مایوسی ہوتی ہے کیونکہ یہ بڑے میچز ہوتے ہیں جنہیں اپنے ملک کیلئے جیت کر کرکٹرز کو راتوں رات ہیرو بننے کا سنہری موقع مل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچز کم ہوتے ہیں لیکن جب بھی ایسا موقع آئے تو یہ بہت بڑا مقابلہ ہوتا ہے اور انہیں بھی جب روایتی حریف کے خلاف موقع ملا تو وہ اسے ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain