ابوظبی /کراچی(اے این این) محسن حسن خان نے بھی کہا کہ اسپنرز ویسٹ انڈیز کیخلاف جیت میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ابوظبی کی کنڈیشنز دبئی ٹیسٹ سے مختلف نہیں ہوں گی، اس میچ میں تجربہ کار ذوالفقار بابر اسپنرز کے سامنے جدوجہد کرنےوالی ویسٹ انڈین ٹیم کیخلاف کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔محسن خان نے کہا کہ اپنے پہلے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پاکستان کو آسان فتح حاصل ہوسکتی تھی، مگر بعض خامیوں کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا، مقابلے میں سنسنی لانے کا سبب میزبان کھلاڑی ہی تھے جنھوں نے خود اسے اپنے لیے مشکل بنایا، وہ زیادہ بہتر انداز میں میچ کو جلد اپنے حق میں پلٹ سکتے تھے، اس میچ سے کافی سبق سیکھا جاسکتا ہے۔