تازہ تر ین

ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا اہم اقدام

اسلام آباد (اے این این)کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورایک شہری کی شہادت کے واقعہ پراسلام آباد میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی شہری آبادی پر گولہ باری افسوس ناک ہے، یہ اشتعال پسندی باہمی اور عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے لہذا بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ دیا۔ احتجاجی مراسلے میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ لائن آف کنٹرول کے اطراف رہائش پذیر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔ دفتر خارجہ نے بھارت کی جارحیت اور مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کو کشمیریوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کو مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بے گناہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا تھا ، بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان شہید ہو گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain