نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ڈبلز کی عالمی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر 80 ہفتے مکمل ہوگئے ۔ یہ بات ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کیسائٹ پر اپنے جاری کئے گئے پیغام میں کی ۔ ثانیہ مرزا سے قبل یہ اعزاز مارٹینا نیوراتلا کو حاصل ہوا جو مسلسل181 ہفتے ڈبلز رینکنگ میں نمبر ون پر رہیں ۔ان کے بعد کارا بلیک 145 ہفتے اور لیزل ہربر 134 ہفتے نمبر ون کی پوزیشن پر رہیں ۔ڈبلز مقابلوں میں ہنگس کیساتھ نمبرون پوزیشن پر طویل عرصے رہنے کے بعد اب رواں برس اگست میں ہونے والے سنسناٹی اوپن میں باربورا سٹرائکووا کیساتھ کوکو واندی ویگے کو شکست دی تھی ۔ثانیہ مرزانے مارٹینا ہنگس کیساتھ 12 ماہ کے عرصے میں 13 ٹائٹل جیتے ۔مسلسل 41 فتوحات حاصل کرنے کے بعد فروری میں سینٹ پیٹرس برگ میں یہ جوڑی علیحدہ ہوئی ۔ فروری سے اگست تک کے درمیان ہنگس اور مرزا کی جوڑی نے صرف روم میں ایک ٹائٹل جیتا ۔ جس کے بعد اگست میں یہ جوڑی علیحدہ ہوگئی ۔