تازہ تر ین

خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آ ہی جاتی ہے ……..

اسلا م آباد(شوبز ڈیسک)خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آ ہی جاتی ہے کہتے ہیں جب کسی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوتی ہے تو اس کو بے پناہ شہرت ملتی ہے، مگر کم ہی ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اس شہرت کو سنبھال لتے ہیں۔ کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو شہرت ملتے ہی اپنوں سے آنکھیں پھیر لیتے ہیں۔اسی طرح کا کچھ کیا ہے اسلام آباد کے چائے والے نے قسمت بدلنے کے بعد اپنے دوستوں کو ہی بھلا دیاہے۔نجی ٹی و ی کے مطابق چائے والے کی قسمت بدلتے ہی اس نے اپنے دوستوں کو ملنا جلنا چھوڑ دیاہے۔جبکہ اس کے دوستوں کا بھی کہناہے کہ وہ ارشد کے اس رویے پر حیران ہیںاور وہ اسے بہت یاد بھی کرتے ہیں جبکہ اس کے ہاتھ کی چائے تو اور بھی زیادہ یاد آتی ہے۔کچھ دوست تو زیادہ ہی ناراض ہو گئے اور کہن لگے کہ ان کا دل بھی کرتاہے کہ وہ ارشد خان کی طرح مشہور ہو جائیں انہیں بھی لوگ اسی طرح پسند کریں اور اسی طرح پیچھے آئیں جس طرح وہ ارشد کے پیچھے جاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain