بنگلورو (خصوصی رپورٹ) آٹھ سالہ بھارتی لڑکی نے ایک گھنٹے میں 2 ہزار787 قلابازیاں لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ۔ بھارت کے شمالی شہر بنگلورو کی رہائشی 8 سالہ لڑکی گیرش نے کمال کر دکھایا ، ایک گھنٹے میں 2787 قلابازیاں لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔ قلابازیوں کا کل فاصلہ تقریبا ساڑھے چار کلو میٹر بنتا ہے جس پر اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شا مل کر لیا گیا ۔ گیرش نے بھی اپنے کارنامے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ امریکہ کی اشریتا فرمن کے پاس تھا جنہوں نے ایک گھنٹے میں1333 قلابازیاں لگائی تھیں ۔