تازہ تر ین

مودی نے 5 کروڑ میں وطن کی محبت ، فوجیوں کا خون بیچ ڈالا …. اہم ترین خبر

ممبئی (خصوصی رپورٹ) پاکستانی اداکار فواد خان کے کام کرنے کی وجہ سے ہدایتکار کرن جوہر کو اپنی فلم ”اے دل ہے مشکل“ ریلیز کرانے کیلئے فلم گلڈ آف انڈیا کے چیئرمین سینئر ہدایتکار مکیش بھٹ جو معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کے چھوٹے بھائی ہیں، سے مل کر غنڈہ گرد تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کے قدموں میں گرنا پڑ گیا۔ اس ملاقات کا اہتمام بی جے پی کے وزیراعلیٰ دیویندر فیدبنوس نے کیا۔ ملاقات کیا تھی وزیراعلیٰ نے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کے اشارے پر کرن جوہر، فلم گلڈ آف انڈیا اور راج ٹھاکرے کے درمیان سودے بازی کرائی۔ صدر فلم گلڈ مکیش بھٹ اور کرن جوہر نے راج ٹھاکرے کی تینوں شرائط مان لیں جن کے تحت پاکستانی اداکار فواد خان کو کاسٹ کرنے پر کرن جوہر فلم” اے دل ہے مشکل“ جو 28 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے، کی کمائی میں سے 5 کروڑ روپے بھتہ بھارتی فوج کے ویلفیئر فنڈ میں دینگے۔ دوسرے فلم گلڈ پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں، تکنیک کاروں کے بھارتی فلم میں کام کرنے پر مکمل پابندی لگا دیگا، جو فلمساز یا ہدایتکار کسی پاکستانی آرٹسٹ کو اپنی فلم میں آئندہ کاسٹ کریگا اسے بھی فوجیوں کے ویلفیئر فنڈ کے نام پر بی جے پی کی پروردہ انتہا پسند تنظیم ”ایم این ایس“ مہاراشٹر نونرمان سینا کو 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ راج ٹھاکرے نے کرن جوہر کو تاکید کی کہ وہ فلم ”اے دل ہے مشکل“ کے آغاز پر اوڑی حملے میں مرنے والے بھارتی فوجیوں کی یاد میں 5منٹ کا کلپ ضرور شامل کرینگے۔ اس شرمناک سودے بازی پر بھارت کے آزاد خیال صحافی اور فنکارورں نے مودی سرکاری، مہاراشٹر حکومت اور راج ٹھاکرے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ معروف بھارتی صحافی برکھادت نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ”راج ٹھاکرے تم نے فوجیوں کے وقار کی قیمت 5کروڑ روپے مقرر کر دی، کیا یہ وردی کی توہین نہیں؟“ سینئر صحافی راج کنول نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ”ممبئی میں ہفتہ وصولی کے ریٹ بڑھ کر 5 کروڑ روپے ہو گئے۔ بھتہ وصولی کو ریاستی حکومت کی سرپرستی حاصل تھی، غنڈے جیت گئے جمہوریت ہار گئی“۔ صحافی کاویری ہامازئی نے ڈیلی او کے اپنے مضمون میں لکھا آج بھارت میں حب الوطنی کی قیمت پاکستان سے تمام تر تعلقات توڑنا ٹھہرا ہے، کل کو یہ کہا جائیگا فلاں مذہب کے ماننے والوں سے تعلقات توڑ لو۔ معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے شرمناک سودے بازی پر مہاراشٹر حکومت اور اس کے وزیراعلیٰ کو ”بروکر“ کا کردار ادا کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹویٹر ہینڈل پر شبانہ نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک صورتحال ہے کہ ریاست کا وزیراعلیٰ حب الوطنی 5 کروڑ روپے کے عوض خریدنے کیلئے بروکر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب راج ٹھاکرے یا اسکی تنظیم فیصلہ کریگی کہ میں محب وطن ہوں یا نہیں۔ممتاز اداکار نصیر الدین شاہ نے ممبئی میں اتوار کو ایک کتاب کی تعارفی تقریب کے دوران کہا کہ ایم این ایس والوں کو فلم انڈسٹری کو ٹارگٹ کرنے میں مزا ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان کیساتھ سفارتی تعلقات ختم نہیں ہوئے برقرار ہیں اور ہم دونوں ممالک حالت جنگ میں بھی نہیں، سرحدیں بھی سیل نہیں کی گئیں مگر پاکستانی فنکار جو یہاں امن محبت اور بھائی چارہ پھیلانے آتے ہیں انہیں آسانی سے نشانہ بنا لیا گیا ہے۔ بھارتی اپوزیشن جماعتوں کانگریس، راشٹریہ جنتادل، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ریاستی وزیراعلیٰ دیویندر غنڈہ گرد تنظیم کے سامنے جھک گیا۔
بھارتی میڈیا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain