تازہ تر ین

ابو ظہبی ٹیسٹ ، آخری روز …. کامیابی پاکستان کا مقدر

ابوظہبی(آئی این پی )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی،آخری روز پاکستان کو جیت کیلئے 6وکٹیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو285رنز درکار ہیں،ویسٹ انڈیز نے اپنے دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر171رنز سکور کرلیے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں کریگ بریتھ ویٹ 67،بلیک ووڈ41،مارلن سیمیولز23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2،راحت علی اور محمد نواز نے 1,1وکٹ حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنے تیسرے دن کے اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 114رنز کا آغاز کیا تو پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 2وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنا کر ڈکلیئر کردی،پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم 50 اور اظہر علی79رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق 58 اور یونس خان 29رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریل اور میوگل سیومنز نے 1,1وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیزکی ٹیم نے 456رنز ہدف کے تعاقب میںدوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 171رنز سکور کرلیے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں کریگ بریتھ ویٹ 67،بلیک ووڈ37،مارلن سیمیولز23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2،راحت علی اور محمد نواز نے 1,1وکٹ حاصل کی۔آخری روز پاکستان کو جیت کیلئے 6وکٹیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو285رنز درکار ہیں۔ویسٹ انڈیز کے بلیک ووڈ41 اور روسٹن چیز 17رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain