تازہ تر ین

جان کو خطرہ۔۔۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں نجی سیکیورٹی گارڈز رکھنے کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ مختلف سیکیورٹی اداروں کی رپورٹس کے مطابق جان کو خطرہ ہے، غیر جمہوری اور انتہا پسند قوتیں نقصان پہنچاناچاہتی ہیں جبکہ میری والدہ کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایااس لیے بلٹ پروف ،سیاہ شیشوں والی گاڑی استعمال کرنے ،لائسنس یافتہ اسلحہ والےگارڈزرکھنے کی اجازت دی جائے۔بلاول بھٹو زرداری کی درخواست کی سماعت کل متوقع ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain