لاہور (خبر نگار) چےف سےکرٹری پنجاب نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی 104 دن کی رخصت منظور کر لی جبکہ عائشہ ممتاز نے کہا ہے کہ چھٹی ختم ہونے کے بعد جہاں بھی ڈیوٹی لگائی جائے گی وہ اسے جوائن کروں گی۔تفصےلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کے نام درخواست میں عائشہ ممتاز نے کہا کہ ان کے سسر پرہارٹ اٹیک اورفالج کاحملہ ہوا ہے ان کی ساس کینسرکی مریضہ ہیں ان حالات میں ان کیلئے رخصت حاصل کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں، چیف سیکرٹری پنجاب نے عائشہ ممتاز کی 20 اکتوبر 2016 تا 31 جنوری 2017 تک 104 دن کی رخصت منظور کرلی۔