تازہ تر ین

فوج کیلئے خطرہ کون؟, اہم انکشاف

اسلام آباد،لاہور (نمائندگان خبریں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے والے پاکستان کی تباہی کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں سڑکوں پر فیصلے کرنے والوں کو مایوسی اور ناکامی ہو گی، باشعور عوام منفی سیاست کرنے والوں کو ہر سطح پر مسترد کر چکے ہیں معاشی بحالی کے لیے مشکل اور ٹھوس فیصلے کیے مثبت پالیسیوں کے باعث اقتصادی اشاریے بہتر ہوئے بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا، دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماﺅں طلال چوہدری اور وزیرمملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ بغاوت کی اجازت طالبان کو دی نہ ہی عمران خان کو دینگے ¾ تحریک انصاف آئین کے دائرے میں رہ کر احتجا ج کرے¾ سکیورٹی اور جگہ فراہم کرینگے ¾ پنڈی کا جوکراور عمران خان فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ¾منتخب وزیر اعظم کو ایجنٹ کہنا یہودی بچوں کے باپ کے منہ سے اچھا نہیں لگتا ¾ ہم ہسپتال پر اٹیک نہیں کرتے عمران خان ہسپتال کے پیچھے چھپتے ہیں ¾ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت کسی نے سرکاری وسائل کے ذریعے اسلام آباد پر چڑھائی میں حصہ لیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ پی آئی ڈی میں پی آئی او راﺅ تحسین علی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہاکہ دوسروں پر الزام لگانے والا خود کرپشن کا بادشاہ ہے عمران خان یہ بتا دیں کہ فلیٹ کیوں چھپا کر رکھا تھا؟ آف شور کمپنی کیوں چھپائی؟عمران خان نے آج تک کوئی کاروبارنہیں کیاتواتنی دولت کہاں سے آئی؟ عمران خان نے اپنے اثاثے کیوں ظاہر نہیں کیے؟ہر روز ہم پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں تاہم تحریک انصاف کے رہنما اپنی کرپشن کا جواب کیوں نہیں دے رہے ؟ عمران خان کالا دھن سفید کرنے کا جواب دیں ان سے پبلک فورم پر جواب چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگرادارے کمزورہیں توان کی کمزوریوں کودورکرنا چاہیے ہم نے جو بل پیش کیا اس پر احتساب کیوں نہیں ہوگا؟ عمران خان صاحب سننے کو تیار ہی نہیں تو کیسے مطمئن کریں ؟ اپنی مرضی کا حاضر سروس افسر نامزد کریں لیکن انہوں نے ریٹائرڈ افسر کو نامز کیا۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان اورشیخ رشید احمد اپنی تقریروں میں یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ان کے دھرنے کے پیچھے قابل عزت اہم ادارہ ہے پاک فوج قابل احترام ادارہ ہے اور اس کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے عمران خان اپنی گرتی ہوئی مقبولیت اور تحریک میں جان ڈالنے کےلئے فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں ؟طلال چوہدری نے کہاکہ پاک فوج کا موجودہ حالات میں بہت کر دار ہے جس کی وجہ سے پاک فوج کی عزت میں اضافہ ہوا ہے ¾لوگ پاک فوج کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوںنے کہاکہ عمران خان احتساب کا جواز بنا کر ایسے حالات پیدا کر نے کی کوشش کررہے ہیں کہ حکومت اور پاکستان کے نظام کو نظام پیرا لائز کیا جائے اور دنیا میں یہ امیج دیا جائے کہ پاکستان میں حکومت چلنے کے قابل نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ ناچ گانے کےلئے 100 روپے کا ٹکٹ برا نہیں ¾ عمران خان نے تو چنے کی ریڑھی بھی نہیں لگائی یہ دولت کہاں سے آئی ؟کیا آپ سو روپے لیکر عوام کا روز گار بند کر نا چاہتے ہیں ۔ ایک سوال پر محمد زبیر نے کہاکہ اعتزاز احسن کو کہیں آپ پہلے آجائیں ۔ایک اورسوال پر انہوںنے کہاکہ انتخابات میں ناکام لوگ افرا تفری چاہتے ہیں مگر پاکستانی ادارے بہت میچور ہیں ¾ ماضی سے سیکھ رہے ہیں ادارے پاکستان کےلئے کام کررہے ہیں ایسا نہ کچھ پچھلے عرصے میں ہوا ہے نہ ہی آگے ہونے جارہا ہے ۔طلال چوہدری نے کہاکہ پنڈی کا جوکر اداروں کی عزت داﺅ پر نہ لگائے تمام اداروں کی جانب سے آئین کے دائرے میں رہ کام کر نے کو لوگ پاکستان کا مستقبل سمجھتے ہیں ۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ 2 نومبر کو عوام عمران خان کے مجوزہ دھرنا و احتجاج کو رد کرکے اُن کی سیاست کے باب کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کردیں گے۔انہوںنے کہا کہ آئے دن دھرنوں کے اعلان نے عام آدمی اور خصوصی طورپر کاروباری طبقے کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور اُن کے کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر کے پی کے کی حکومت نے اسلام آباد پر چڑھائی کی تو 2نومبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک افسوسناک اقدام ہوگا۔ کسی بھی سیاسی جماعتوں کے ورکروں کی لسٹیں بنانا حکومت کا کام نہیں بلکہ سکیورٹی اداروں کا کام ہے لیکن حکومت پی ٹی آئی کو سیاسی غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک پی ٹی آئی کی قیادت نے 2نومبر کے احتجاج یا دھرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے کوئی بات نہیں کی۔ انہیں چاہیے کہ وہ ہم سے بات کریں تاکہ پرامن احتجاج کی جگہ کا تعین کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور پرویز الٰہی ایسے سیاستدان ہیں جن کی اپنی سیاست کا کوئی قد نہیں رہا وہ ہر وقت ہاتھ میں ماچس لیکر پھررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ ہے اور اس کی تاریخ متعین ہو گئی ہے تو پھر احتجاج کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں رہتا۔ پی ٹی آئی کو عدالت میں جاکر ثبوت پیش کرنے چاہئیں جو ہمارے پاس ہوگا وہ ہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکن ڈنڈے اور اسلحہ لیکر اسلام آباد روانہ ہوں گے تو اس صورت میں ریاست اور حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو بند کرنا غداری اور وطن دشمنی ہے، عمران خان کی گرفتاری کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہواتاہم جو بھی وفاقی دارلحکومت کو بند کرنے کی کو شش کرے گا اس کے ساتھ قانون اورقائدے کے عین مطابق نمٹا جائے گا، پاک چین اقتصادی راہداری کی ایک تکلیف بھارت کو اور دوسری عمران خان کو ہے ،اب پوری عوام ان کا راستہ روکے گی اور احتساب کرے گی ، تلاشی کی رٹ لگانیوالا پہلے اپنی تلاشی دے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد نے کہا کہ اسلام آباد بند کرناآئین کی براہ راست خلاف ورزی ہے ، عمران خان کی اصلیت کھل کر سامنے آچکی ہے ، ان کی خیبر پختونخواہ میں کا رکر دگی صفر ہے جس کی وجہ سے وفاق کا بھی ترقی کا پہیہ جا م کرنا چاہتے ہیں ،ان کا مقصد صرف اور صرف وزیر اعظم بننا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی ایک تکلیف بھارت کو اور دوسری عمران خان کو ہے ،اب پوری عوام ان کا راستہ روکے گی اور احتساب کرے گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain