تازہ تر ین

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، آرمی چیف بھی شریک

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں درجنوں کیڈٹس کے شہید ہونے کے بعد ملک کی اعلیٰ ترین سول اور فوجی قیادت کوئٹہ میں موجود ہے جہاں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن بھی شریک ہیں۔اجلاس میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے سے متعلق غورو خوض جاری ہے اور واقعے کی کڑیوں تک پہنچنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔ گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 61 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain